الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب فى حكم دخول الحمام
حمام میں داخل ہونے کا حکم
حدیث نمبر: 927
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَحْوُهُ
سیدنا ابو ہریرہؓ نے بھی اسی قسم کی حدیث ِ نبوی بیان کی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الغسل من الجنابة وموجباته/حدیث: 927]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8275 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8258»
وضاحت: فوائد: … ابوہریرہ کی اس حدیث ِ مبارکہ کے الفاظ یہ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ مِنْ ذُکُوْرِ اُمَّتِیْ فَلَایَدْخُلِ الْحَمَّامَ اِلَّا بِمِئْزَرٍ، وَمَنْ کَانَتْ تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ مِنْ اِنَاثِ اُمَّتِیْ، فَلَا تَدْخُلِ الْحَمَّامَ۔)) … میری امت کے مردوں میں جن لوگوں کا اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان ہو، وہ ازار کے بغیر حمام میں داخل نہ ہوں اور میری امت کی جو خواتین اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہوں، وہ حمام میں داخل ہی نہ ہوں۔
الحكم على الحديث: حسن لغيره
Al-Fath al-Rabbani Hadith 927 in Urdu