الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب الترغيب فى الحب فى الله والبغض فى الله والحق على ذلك
اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرنے اور بغض رکھنے کی ترغیب اور ایساکرنے پر برانگیختہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 9450
وَعَنْهُ أَيْضًا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ أَحَبَّ (وَقَالَ هَاشِمٌ مَنْ سَرَّهُ) أَنْ يَجِدَ طَعْمَ الْإِيمَانِ فَلْيُحِبَّ الْمَرْءَ وَلَا يُحِبَّهُ إِلَّا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی ایمان کا ذائقہ پسند کرتا ہو یایہ چیز اس کو خوش کرتی ہو، وہ کسی شخص سے صرف اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرے۔ [الفتح الربانی/مسائل المحبة والصحبة/حدیث: 9450]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2638، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10824 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7954»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالیٰ کی ذات کو مد نظر رکھ کرکسی سے محبت رکھنا، یہ دراصل اللہ تعالیٰ کی ذات کا پاس و لحاظ ہے، کیونکہ بیچ میں اس کی اطاعت کارفرما ہے۔
الحكم على الحديث: أخرجه مسلم: 2638
Al-Fath al-Rabbani Hadith 9450 in Urdu