الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ جَوَازِ مُبَاشَرَةِ الْحَائِضِ فِيمَا فَوْقَ الْإِزَارِ وَمُضَاجَعَتِهَا وَمُؤَاكَلَتِهَا
ازار سے اوپر والے حصے کو استعمال کرنے، ایسی خاتون کے ساتھ لیٹ جانے اور اس کے ساتھ کھانا کھانے کا بیان
حدیث نمبر: 949
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: حِضْتُ وَأَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبِهِ، قَالَتْ: فَانْسَلَلْتُ، فَقَالَ: ( (أَنَفِسْتِ؟) ) قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَجَدْتُّ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ، قَالَ: ( (ذَاكِ مَا كُتِبَ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ) ) قَالَتْ: فَانْطَلَقْتُ فَأَصْلَحْتُ مِنْ شَأْنِي فَاسْتَثْفَرْتُ بِثَوْبٍ ثُمَّ جِئْتُ مَعَهُ فِي لِحَافِهِ
سیدہ ام سلمہؓ سے مروی ہے وہ کہتی ہیں میں اس وقت حائضہ ہو گئی، جب میں اوررَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کپڑے میں تھے، پس میں کھسک گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تو حائضہ ہو گئی ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! میں اسی چیز میں مبتلا ہو گئی ہوں، جس میں خواتین ہو جاتی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ چیز تو پھر بناتِ آدم پر لکھ دی گئی ہے۔ بہرحال میں چلی گئی اور اپنی حالت کو سنوار کر ایک کپڑے سے لنگوٹ کس لیا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ لحاف میں آ کر لیٹ گئی۔ [الفتح الربانی/كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس/حدیث: 949]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 322، ومسلم: 296، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26525 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27060»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 322
Al-Fath al-Rabbani Hadith 949 in Urdu