الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب ما جاء فى الترهيب من التفريق بين المرء وزوجه والحادم وسيده
خاوند اور اس کی بیوی اور خادم اور اس کے آقا کے درمیان جدائی ڈالنے سے ترہیب کا بیان
حدیث نمبر: 9849
عَنْهُ أَيْضًا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (لَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي إِنَائِهَا فَإِنَّ رِزْقَهَا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ) )
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا سوال نہ کرے، تاکہ اس چیز کو انڈیل دے جو کچھ اس کے برتن میں ہے، پس بیشک اس کا رزق بھی اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9849]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه البيھقي: 5/ 345، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9120 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9109»
وضاحت: فوائد: … اگر کوئی مرد دوسرییا تیسرییا چوتھی شادی کرنا چاہے یا شادی کر لے تو کوئی بیوی کسی دوسری بیوی کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے۔
الحكم على الحديث: حديث صحيح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 9849 in Urdu