سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
174. بَابُ جَامِعِ الطَّلَاقِ
طلاق کے جامع مسائل
ترقیم دار السلفیہ: 2252 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3429
نا نا سُفْيَانُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: اشْتَرَى عَبْدُ اللَّهِ مِنِ امْرَأَتِهِ جَارِيَةً، وَاشْتَرَطَتْ خِدْمَتَهَا، فَسَأَلَ عُمَرَ، فَقَالَ:" لَيْسَ مِنْ مَالِكَ مَا كَانَ فِيهِ شَرْطٌ لِغَيْرِكَ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیوی سے ایک باندی خریدی اور بیوی نے اس کی خدمت کی شرط رکھی، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو فرمایا: ”جس مال میں کسی غیر کا حق ہو، وہ تیرا مال نہیں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3429]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2252، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 22169، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9200»
وضاحت: فقہی نکتہ: اگر کوئی چیز (لونڈی یا غلام) بیچی جائے اور اس پر کسی اور کے لیے شرط باقی رکھی جائے، مثلاً: خدمت کی شرط، واپس خریدنے کی شرط، وغیرہ تو وہ مکمل نفی ملک کرتی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک زریں قاعدہ بیان فرمایا: «لَيْسَ مِنْ مَالِكَ مَا كَانَ فِيهِ شَرْطٌ لِغَيْرِكَ» "جس میں کسی دوسرے کا مشروط حق ہو، وہ تمہارا مال شمار نہیں ہوتا۔"
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 3429 in Urdu