🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
177. باب ما جاء في فضل الجهاد في سبيل الله عز وجل
باب: اللہ کی راہ میں جہاد کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2302 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3479
نا أَبُو شَيْبَةَ يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَيُّ الأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الصَّلاةُ لِوَقْتِهَا". قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ:" ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ" قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ:" ثُمَّ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". وَايْمُ اللَّهِ لَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي، قُلْتُ: فَأَيُّ الذُّنُوبِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا، وَهُوَ خَلَقَكَ". قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ:" أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ خَشْيَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَكَ". قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ:" أَنْ تُزَانِيَ بِحَلِيلَةِ جَارِكَ". قَالَ: فَمَا مَكَثْنَا إِلا يَسِيرًا حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِصْدَاقَهَا: وَالَّذِينَ لا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلا بِالْحَقِّ وَلا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا سورة الفرقان آية 68" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وقت پر نماز پڑھنا۔ میں نے پوچھا: پھر کون سا؟ فرمایا: والدین کے ساتھ حسن سلوک۔ میں نے پوچھا: پھر کون سا؟ فرمایا: اللہ کے راستے میں جہاد۔ پھر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: قسم بخدا! اگر میں مزید پوچھتا تو آپ مزید بتاتے۔ میں نے پوچھا: اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ فرمایا: تو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے، حالانکہ اسی نے تجھے پیدا کیا۔ میں نے پوچھا: پھر کون سا؟ فرمایا: تو اپنے بچے کو اس خوف سے قتل کرے کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گا۔ میں نے پوچھا: پھر کون سا؟ فرمایا: تو اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم زیادہ دیر نہ بیٹھے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی تصدیق میں یہ آیت نازل فرما دی: «وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ» ترجمہ: اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے، اور نہ کسی جان کو ناحق قتل کرتے ہیں جسے اللہ نے حرام کیا، اور نہ زنا کرتے ہیں۔ [الفرقان: 68] [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3479]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 527، 2782، 5970، 7534، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 85، 85، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 327، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1474، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 609، 610، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1593، والترمذي فى «جامعه» برقم: 173، 1898، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1261، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2302، والدارقطني فى «سننه» برقم: 967، 968، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3967، والحميدي فى «مسنده» برقم: 103، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3229»

الحكم على الحديث: صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥زر بن حبيش الأسدي، أبو مطرف، أبو مريم
Newزر بن حبيش الأسدي ← عبد الله بن مسعود
ثقة
👤←👥عبد الملك بن عمير اللخمي، أبو عمرو، أبو عمر
Newعبد الملك بن عمير اللخمي ← زر بن حبيش الأسدي
صدوق حسن الحديث
👤←👥يزيد بن معاوية الكوفي، أبو شيبة
Newيزيد بن معاوية الكوفي ← عبد الملك بن عمير اللخمي
مقبول
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 3479 in Urdu