سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
242. باب ما جاء في أمان العبد
باب: غلام کے امان دینے کے بارے میں بیان
ترقیم دار السلفیہ: 2608 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3785
نا نا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ زَيْدٍ الرَّقَاشِيِّ، قَالَ: حَاصَرْنَا حِصْنًا عَلَى عَهْدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَرَمَى عَبْدٌ مِنَّا بِسَهْمٍ فِيهِ أَمَانٌ، فَخَرَجُوا، فَقُلْنَا: مَا أَخْرَجَكُمْ؟ فَقَالُوا: أَمَّنْتُمُونَا، فَقُلْنَا: مَا ذَاكَ إِلا عَبْدٌ، وَلا نُجِيزُ أَمْرَهُ، فَقَالُوا: مَا نَعْرِفُ الْعَبْدَ مِنْكُمْ مِنَ الْحُرِّ، فَكَتَبْنَا إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نَسْأَلُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَكَتَبَ:" أَنَّ الْعَبْدَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ذِمَّتُهُ ذِمَّتُكُمْ" .
فضیل بن زید رقاشی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک قلعہ کا محاصرہ کیا۔ ہم میں سے ایک غلام نے امان کا تیر پھینکا، قلعہ والے باہر آگئے۔ ہم نے کہا: ”تم کیوں آئے؟“ انہوں نے کہا: ”تم نے ہمیں امان دی۔“ ہم نے کہا: ”یہ تو غلام تھا، ہم اس کا فیصلہ نہیں مانتے۔“ وہ کہنے لگے: ”ہم تو تم میں غلام و آزاد میں فرق نہیں کرتے۔“ ہم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا تو انہوں نے جواب دیا: ”غلام بھی مسلمانوں میں سے ایک ہے، اس کی دی گئی امان بھی معتبر ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3785]
تخریج الحدیث: «إسناده صحیح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2608، 2609، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16917، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 34075»
الحكم على الحديث: إسناده صحیح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمر بن الخطاب العدوي، أبو حفص | صحابي |