صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
60. باب مواقيت الصلاة - ذكر البيان بأن الحر كلما اشتد يجب أن يبرد بالظهر أكثر
نماز کے اوقات کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جتنی زیادہ گرمی ہو، ظہر کی نماز کو اتنا ہی زیادہ ٹھنڈا کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 1509
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْحَسَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ ، يَقُولُ: إِنَّهُ سَمِعَ أَبَا ذَرٍّ ، يَقُولُ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَأَرَادَ الْمُؤَذِّنُ أَنْ يُؤَذِّنَ بِالظُّهْرِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبْرِدْ"، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُؤَذِّنَ، فَقَالَ لَهُ:" أَبْرِدْ" مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا، حَتَّى رَأَيْنَا فِيءَ التُّلُولِ، وَقَالَ:" إِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فِيحِ جَهَنَّمَ، فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلاةِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَبُو الْحَسَنِ عُبَيْدُ بْنُ الْحَسَنِ مُهَاجِرٌ كُوفِي.
زید بن وہب بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ مؤذن نے ظہر کی نماز کے لیے اذان دینے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”ٹھنڈک ہو لینے دو۔“ پھر اس نے اذان دینے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”ٹھنڈک ہو لینے دو۔“ ایسا دو مرتبہ یا شاید تین مرتبہ ہوا یہاں تک کہ جب ہم نے ٹیلوں کے سائے دیکھ لیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے، تو جب گرمی شدید ہو، تو تم (ظہر کی) نماز ٹھنڈے وقت میں ادا کرو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوالحسن عبید بن حسن مہاجر کوفی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1509]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 535، 539، 629، 3258، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 616، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 328، 394، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1509، وأبو داود فى (سننه) برقم: 401، والترمذي فى (جامعه) برقم: 158، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21772» «رقم طبعة با وزير 1507»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (430): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما، أبو الحسن: هو مهاجر التيمي الكوفي الصائغ مولى بني تيم الله، وقد وهم المصنف في اسمه كما سيأتي بإثر حديثه هذا.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 1509 in Urdu
زيد بن وهب الجهني ← أبو ذر الغفاري