پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
201. باب الأذان - ذكر الإخبار عما يستحب للمرء من المواظبة على التأذين ولا سيما إذا كان وحده في شواهق الجبال وبطون الأودية
اذان کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ اذان دینے کی پابندی کرے، خصوصاً جب وہ اکیلا پہاڑوں کی چوٹیوں یا وادیوں کے دامن میں ہو
حدیث نمبر: 1660
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلَمْ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرِو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " يَعْجَبُ رَبُّكَ مِنْ رَاعِي غَنْمٍ فِي رَأْسِ الشَّظِيَّةِ لِلْجَبَلِ، يُؤَذِّنُ لِلصَّلاةِ، وَيُصَلِّي، فِيقُولُ اللَّهُ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا يُؤَذِّنُ، وَيُقِيمُ لِلصَّلاةِ، يَخَافُ مِنِّي، قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي، وَأَدْخَلْتُهُ الْجَنَّةَ" .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تمہارا پروردگار بکریوں کے اس چرواہے پر بہت خوش ہوتا ہے، جو پہاڑ کی چوٹی پر موجود ہوتا ہے وہ نماز کے لئے اذان دیتا ہے، اور نماز پڑھتا ہے،اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے اس بندے کی طرف دیکھو اس نے اذان بھی دی ہے، اور نماز بھی ادا کی ہے یہ مجھ سے ڈرتا ہے میں نے اپنے بندے کی مغفرت کر دی ہے، اور میں اسے جنت میں داخل کروں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1660]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1660، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 665، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1642، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1203، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1936، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17585، 17714، 17715، والطبراني فى(الكبير) برقم: 833، 855» «رقم طبعة با وزير 1658»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (41)، «صحيح أبي داود» (1086).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، أبو عُشَّانة: هو حي بن يُومِن المصري وهو ثقة، وباقي رجال السند على شرط مسلم.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 1660 in Urdu
حي بن يؤمن المعافري ← عقبة بن عامر الجهني