پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
252. باب شروط الصلاة - ذكر البيان بأن الأمر بالصلاة في ثوبين إنما أمر لمن وسع الله عليه وإن كانت الصلاة في ثوب واحد مجزئة
نماز کی شرائط کا بیان - اس بات کا بیان کہ دو کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم اس کے لیے ہے جسے اللہ نے وسعت دی، اور ایک کپڑے میں نماز کافی ہے
حدیث نمبر: 1715
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ: بَيْنَمَا النَّاسُ بِقُبَاءَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ، إِذْ جَاءَهُمْ آتٍ، فَقَالَ لَهُمْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ " أَنْزَلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ، وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ، فَاسْتَقْبِلُوهَا، وَكَانَتْ وُجُوهُهُمْ إِلَى الشَّامِ، فَاسْتَدَارُوا إِلَى الْكَعْبَةِ" .
عبداللہ بن دینار بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے ایک مرتبہ لوگ قبا میں صبح کی نماز ادا کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے ان سے کہا: اللہ کے رسول پر گزشتہ رات قرآن نازل ہوا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کا حکم دیا گیا ہے، آپ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر لیں تو تم لوگ بھی اس کی طرف رخ کر لو۔ ان لوگوں کے چہرے اس وقت شام کی طرف تھے، تو وہ گھوم کر خانہ کعبہ کی طرف ہو گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1715]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 403، 4488، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 525، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 435، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1715، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 492، والترمذي فى (جامعه) برقم: 341، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1071، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4732» «رقم طبعة با وزير 1712»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (1/ 322 / 290): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 1715 in Urdu
عبد الله بن دينار القرشي ← عبد الله بن عمر العدوي