صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
658. باب فرض متابعة الإمام - ذكر الإباحة للمرء أن يصلي بغيره ويطول صلاته
امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی دوسرے کے ساتھ نماز پڑھے اور اپنی نماز کو لمبا کرے
حدیث نمبر: 2141
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَطَالَ حَتَّى هَمَمْتُ بِأَمْرِ سُوءٍ". قَالَ: قِيلَ: وَمَا هَمَمْتَ بِهِ؟. قَالَ: هَمَمْتُ أَنْ أَجْلِسَ وَأَدَعَهُ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی۔ آپ نے طویل نماز ادا کی، یہاں تک کہ میں نے ایک برا خیال دل میں سوچ لیا۔ راوی کہتے ہیں: ان سے دریافت کیا گیا: آپ نے کیا ارادہ کیا تھا؟ انہوں نے کہا: میں نے یہ ارادہ کیا تھا، میں بیٹھ جاتا ہوں اور آپ کو نماز ادا کرنے دیتا ہوں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2141]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 2138»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «مختصر الشمائل» (234).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما، أبو خيثمة: هو زهير بن حرب، وجرير: هو ابن عبد الحميد.
الرواة الحديث:
شقيق بن سلمة الأسدي ← عبد الله بن مسعود