صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
685. باب فرض متابعة الإمام - ذكر الاستحباب للإمام أن يأمر المأمومين بتسوية الصفوف واعتدالها عند قيامه إلى الصلاة
امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس بات کا استحباب کہ امام مأموموں کو نماز کے لیے کھڑے ہونے پر صفوں کو برابر اور معتدل کرنے کا حکم دے
حدیث نمبر: 2170
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ عُمَرَ، لَمَّا زَادَ فِي الْمَسْجِدِ غَفَلُوا عَنِ الْعُودِ الَّذِي كَانَ فِي الْقِبْلَةِ، قَالَ أَنَسٌ: أَتَدْرُونَ لأَيِّ شَيْءٍ جُعِلَ ذَلِكَ الْعُودُ؟ فَقَالُوا: لا. فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاةُ، أَخَذَ الْعُودَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى، ثُمَّ الْتَفَتَ، فَقَالَ:" اعْدِلُوا صُفُوفَكُمْ وَاسْتَوُوا"، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ الْتَفَتَ، فَقَالَ:" اعْدِلُوا صُفُوفَكُمْ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی میں توسیع کی تو لوگ اس لکڑی سے غافل ہو گئے جو قبلہ کی سمت میں موجود تھی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے (لوگوں سے) پوچھا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ اس لکڑی کو کیوں رکھا گیا تھا؟ لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں، تو انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے اقامت کہے جانے کے بعد اس لکڑی کو اپنے دائیں دست اقدس میں لیتے تھے اور پھر (دائیں طرف) متوجہ ہو کر ارشاد فرماتے تھے: ”تم اپنی صفوں کو ٹھیک اور برابر کرو“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اپنے بائیں دست اقدس میں لے کر (پھر بائیں طرف) متوجہ ہو کر ارشاد فرماتے تھے: ”تم اپنی صفوں کو ٹھیک کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2170]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2168، 2170، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 896، وأبو داود فى (سننه) برقم: 669، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1108، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13876» «رقم طبعة با وزير 2167»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - انظر (2165). تنبيه!! رقم (2165) = (2168) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف، وهو مكرر (2168).
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 2170 in Urdu
محمد بن مسلم المدني ← أنس بن مالك الأنصاري