صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1289. باب صلاة الجمعة - ذكر البيان بأن المرء إن تواجد عند وعظ كان له ذلك
جمعہ کی نماز کا بیان - اس بات کا بیان کہ اگر آدمی وعظ کے وقت جذبات میں آ جائے تو اس کے لیے یہ جائز ہے
حدیث نمبر: 2804
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" اتَّقُوا النَّارَ"، ثُمَّ أَعْرَضَ وَأَشَاحَ قَالَ: ثُمَّ قَالَ:" اتَّقُوا النَّارَ"، ثُمَّ أَعْرَضَ وَأَشَاحَ حَتَّى رَأَيْنَا أَنَّهُ يَرَاهَا، ثُمَّ قَالَ: " اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا، فَبِكَلِمَةٍ طَيْبَةٍ" .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے ارشاد فرمایا: جہنم سے بچنے کی کوشش کرو پھر آپ نے اپنا منہ پھیر لیا اور خود کو بچانے کی کوشش کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم جہنم سے بچو پھر آپ نے اپنا منہ پھیر لیا اور اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی یہاں تک کہ ہمیں یوں محسوس ہوا جیسے آپ اسے دیکھ رہے ہیں اور آپ نے ارشاد فرمایا: جہنم سے بچنے کی کوشش کرو، خواہ وہ نصف کھجور کے ذریعے ہو، اگر یہ بھی نہیں ملتی، تو پاکیزہ بات کے ذریعے (جہنم سے بچنے کی کوشش کرو)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2804]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1016، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2428، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 473، 666، 2804، 3311، 6246، 6679، 7206، 7365، 7373، 7374، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8677، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2551، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2415 م، 2953 م 2، 2954، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 185، 1843، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 179، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2437، 2438، 2439، 2463، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18535» «رقم طبعة با وزير 2793»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «مشكلة الفقر» (115)، «التعليق على ابن خزيمة» (2428)، ومضى (665). تنبيه!! رقم (665) = (666) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناد صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 2804 in Urdu
خيثمة بن عبد الرحمن الجعفي ← عدي بن حاتم الطائي