صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
40. باب ما جاء في الصبر وثواب الأمراض والأعراض - ذكر رجاء دخول الجنة لمن حمد الله على سلب كريمتيه إذا كان بهما ضنينا
صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو شخص اپنی دو قیمتی چیزوں (آنکھوں) کے ضائع ہونے پر اللہ کی حمد کرے، اس کے لیے جنت کی امید ہے اگر وہ ان کے بارے میں بخیل تھا
حدیث نمبر: 2931
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو بِالْفُسْطَاطِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلاءِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا لُقْمَانُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ جَبَلَةَ ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي عَنْ رَبِّهِ، قَالَ: " إِذَا سَلَبْتُ مِنْ عَبْدِي كَرِيمَتَيْهِ وَهُوَ بِهِمَا ضَنِينٌ، لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ إِذَا حَمِدَنِي عَلَيْهِمَا" .
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کا یہ فرمان نقل کیا ہے ”جب میں اپنے بندے کی دو پسندیدہ چیزوں (یعنی دونوں آنکھوں کی بینائی) کو سلب کر لیتا ہوں اور وہ ان دونوں کا خواہش مند ہوتا ہے، تو جب وہ اس پر میری حمد بیان کرتا ہے، تو میں اس کے لیے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 2931]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 2920»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الروض» - أيضا -، «الصحيحة» (2010).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الرواة الحديث:
سويد بن جبلة الفزاري ← العرباض بن سارية السلمي