علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
150. فصل في حمل الجنازة وقولها - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن سفيان لم يسمع هذا الخبر من الزهري
فصل: جنازے کو اٹھانے اور اس کے کلام کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ سفیان نے یہ خبر زہری سے نہیں سنی
حدیث نمبر: 3047
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ الْفَارِسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، غَيْرَ مَرَّةٍ أَشْهَدُ لَكَ عَلَيْهِ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ " يَمْشُونَ أَمَامَ الْجَنَازَةِ" ، فَقِيلَ لِسُفْيَانَ: فِيهِ" وَعُثْمَانَ؟" قَالَ: لا أَحْفَظُهُ، قِيلَ لَهُ: فَإِنَّ بَعْضَ النَّاسِ لا يَقُولُهُ إِلا عَنْ سَالِمٍ، فَقَالَ: حَدَّثَنَاهُ الزُّهْرِيُّ غَيْرَ مَرَّةٍ أَشْهَدُ لَكَ عَلَيْهِ، وَقِيلَ لَهُ: فَإِنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ، يَقُولُهُ كَمَا تَقُولُهُ، وَيَزِيدُ فِيهِ عُثْمَانَ، فَقَالَ سُفْيَانُ: لَمْ أَسْمَعْهُ ذَكَرَ عُثْمَانَ.
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا ہے۔ سفیان نامی راوی سے کہا: گیا: روایت میں یہ الفاظ ہیں اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بھی دیکھا ہے، تو انہوں نے جواب دیا: مجھے یہ الفاظ یاد نہیں ہیں ان سے کہا: گیا۔ بعض لوگ یہ کہتے ہیں: یہ روایت سالم سے منقول ہے، تو انہوں نے بتایا: زہری نے یہ روایت کئی مرتبہ ہمیں بیان کی ہے اور میں تمہارے سامنے گواہی دے کر یہ بات کہتا ہوں ان سے کہا: گیا: ابن جریج اس روایت کو اسی طرح بیان کرتے ہیں: جس طرح آپ بیان کرتے ہیں، لیکن وہ اس میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر بھی کرتے ہیں، تو سفیان نے کہا: میں نے انہیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے نہیں سنا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3047]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3036»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3047 in Urdu
سالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي