پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
283. فصل في الشهيد - ذكر الخصال التي يدرك بها المرء فضل الشهادة وإن لم يقتل في سبيل الله
شہید کے بیان میں فصل - اس بات کی خصوصیات کا ذکر جن سے آدمی شہادت کا فضیلت حاصل کرتا ہے، چاہے وہ اللہ کی راہ میں مقتول نہ ہو
حدیث نمبر: 3186
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَعُدُّونَ الشُّهَدَاءَ فِيكُمْ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ قَالَ:" إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ" قَالُوا: مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي الطَّاعُونِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي بَطْنٍ فَهُوَ شَهِيدٌ" ، قَالَ سُهَيْلٌ: وَأَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مِقْسَمٍ، قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِيكَ، أَنَّهُ زَادَ فِي الْحَدِيثِ الْخَامِسَ وَمَنْ غَرِقَ فَهُوَ شَهِيدٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ اپنے درمیان کسے شہید شمار کرتے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جو شخص اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس صورت میں میری امت کے شہداء تھوڑے ہوں گے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر کون (شہید ہیں؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے، جو اللہ کی راہ میں مر جائے وہ شہید ہے، جو شخص طاعون کی وجہ سے مر جائے وہ شہید ہے، جو شخص پیٹ کی بیماری کی وجہ سے مر جائے وہ شہید ہے۔“ سہیل نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے عبیداللہ بن مقسم نے مجھے بتایا میں تمہارے والد کے حوالے سے گواہی دے کر یہ بات بیان کرتا ہوں کہ انہوں نے حدیث میں پانچویں شخص کا بھی تذکرہ کیا تھا، جو شخص ڈوب کر مر جائے وہ شہید ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3186]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 652، 720، 2829، 5733، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1915، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3186، 3187، 3188، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7486، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1063، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2804، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8207» «رقم طبعة با وزير 3176»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الأحكام» (51): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3186 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي