صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
70. باب العشر - ذكر الأمر للخارص أن يدع ثلث التمر أو ربعه ليأكله أهله رطبا غير داخل فيما يأخذ منه العشر أو نصف العشر
عشر کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ خارص کھجوروں کا تہائی یا چوتھائی حصہ چھوڑ دے تاکہ اس کے مالک اسے تازہ کھا سکیں، جو عشر یا نصف عشر کے طور پر لیا جاتا ہے اس میں شامل نہ ہو
حدیث نمبر: 3280
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الُوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنَا خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَسْعُودِ بْنِ نِيَارٍ يُحَدِّثُ، قَالَ: جَاءَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ إِلَى مَسْجِدِنَا فَحَدَّثَنَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا خَرَصْتُمْ، فَخُذُوا، وَدَعُوا الثُّلُثَ، فَإِنْ لَمْ تَدْعُوا الثُّلُثْ، فَدَعُوا الرُّبُعَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لِهَذَا الْخَبَرِ مَعْنَيَانِ، أَحَدُهُمَا: أَنْ يُتْرَكَ الثُّلُثُ أَوِ الرُّبُعُ مِنَ الْعُشْرِ، وَالثَّانِي: أَنْ يُتْرَكَ ذَلِكَ مِنْ نَفْسِ التَّمْرِ قَبْلَ أَنْ يُعَشَّرَ إِذَا كَانَ ذَلِكَ حَائِطًا كَبِيرًا يَحْتَمِلُهُ.
عبدالرحمن بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ ہماری اس مسجد میں تشریف لائے، انہوں نے ہمیں یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم پیداوار کا اندازہ لگاؤ، تو وصولی کر لو اور ایک تہائی حصے کو چھوڑ دو، اگر تم ایک تہائی کو نہیں چھوڑتے، تو چوتھے حصے کو چھوڑ دو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں): اس روایت کے دو مفہوم ہو سکتے ہیں، ایک یہ ہے کہ وہ عشر میں سے ایک تہائی یا ایک چوتھائی کو ترک کر دے اور دوسرا مفہوم یہ ہے کہ وہ عشر لینے سے پہلے کھجوروں میں سے ہی اسے ترک کر دے جبکہ وہ باغ بڑا ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3280]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 387، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2319، 2320، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3280، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1468، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2490، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2282، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1605، والترمذي فى (جامعه) برقم: 643، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2661، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7535، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15954» «رقم طبعة با وزير 3269»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «ضعيف أبي داود» (281). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3280 in Urdu
عبد الرحمن بن مسعود الأنصاري ← سهل بن أبي حثمة الأنصاري