پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
212. باب صوم التطوع - ذكر الإخبار عن اقتصار المرء على صيام نبي الله داود عليه السلام
نفلی روزوں کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ آدمی نبی اللہ داؤد علیہ السلام کے روزہ پر اکتفا کرے
حدیث نمبر: 3640
أَخْبَرَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَحَدَّثَنَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ لَهُ صَوْمِي، فَدَخَلَ عَلَيَّ، وَأَلْقَيْتُ وِسَادَةً مِنْ أَدَمٍ حَشُوُهَا لِيفٌ، فَجَلَسَ عَلَى الأَرْضِ، وَصَارَتِ الُوِسَادَةُ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ، فَقَالَ:" أَمَا يَكْفِيكَ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلاثٌ؟"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" خَمْسٌ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" سَبْعٌ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" تِسْعٌ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِحْدَى عَشْرَةَ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " لا صَوْمَ فَوْقَ صَوْمِ دَاوُدَ، شَطْرُ الدَّهْرِ صِيَامُ يَوْمٍ، وَإِفْطَارُ يَوْمٍ" .
ابوملیح بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو انہوں نے ہمیں یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میرے (نفلی) روزہ رکھنے کا ذکر کیا گیا، تو آپ میرے پاس تشریف لائے میں نے چمڑے کا بنا ہوا تکیہ پیش کیا جس میں پتے بھرے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر تشریف فرما ہوئے وہ تکیہ میرے اور آپ کے درمیان تھا آپ نے دریافت کیا: تمہارے لیے ہر مہینے میں تین روزے رکھنا کافی نہیں ہیں؟ میں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (مزید کی اجازت دیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (مزید کی اجازت دیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (مزید کی اجازت دیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نو۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (مزید کی اجازت دیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گیارہ۔ میں نے عرض کی: یا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ! (مزید کی اجازت دیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدنا داؤد علیہ السلام کے روزہ رکھنے کے طریقے سے زیادہ روزہ نہیں رکھا جا سکتا جو نصف زمانہ ہو گا۔ ایک دن روزہ ہو گا اور ایک دن روزہ نہیں ہو گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3640]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1131، 1153، 1974، 1975، 1976، 1977، 1978، 1979، 1980، 3418، 3419، 3420، 5052، 5053، 5054، 5199، 6134، 6277، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1159،وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 197، 1145، 2105، 2106، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 11، 352، 756، 757، 758، 2590، 3571، 3581، 3638، 3640، 3658، 3660، 6226، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6992، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1629، برقم: 2343، برقم: 2376، برقم: 2377، برقم: 2387، برقم: 2388، برقم: 2389، برقم: 2390، برقم: 2391، برقم: 2392، برقم: 2393، برقم: 2394، برقم: 2395، برقم: 2396، برقم: 2397، برقم: 2398، برقم: 2399، برقم: 2400، برقم: 2401، برقم: 2402، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1329، 2665، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1388، 1389، 1390، 1391، 1394، 1395، 2427، 2448، والترمذي فى (جامعه) برقم: 770، 2946، 2947، 2949، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6588، 6602» «رقم طبعة با وزير 3632»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 88): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3640 in Urdu
أبو المليح بن أسامة الهذلي ← عبد الله بن عمرو السهمي