🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. باب مواقيت الحج - ذكر الوقت الذي يهل المرء فيه إذا عزم على الحج وهو بمكة
میقاتِ حج کا بیان - اس وقت کا ذکر جب آدمی حج کا ارادہ کرے اور وہ مکہ میں ہو تو احرام باندھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3763
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ ، أَنَّهُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ :" يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَايَتْكَ تَصْنَعُ أَرْبَعًا لَمْ أَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِكَ يَصْنَعُهَا، قَالَ: مَا هِيَ يَا ابْنَ جُرَيْجٍ؟، قَالَ: رَأَيْتُكَ لا تَمَسُّ مِنَ الأَرْكَانِ إِلا الْيَمَانِيَّيْنِ، وَرَأَيْتُكَ تَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ، وَرَأَيْتُكَ تَصْبِغُ بِالصُّفْرَةِ، وَرَأَيْتُكَ إِذَا كُنْتَ بِمَكَّةَ أَهَلَّ النَّاسُ إِذَا رَأَوَا الْهِلالَ، وَلَمْ تُهِلَّ أَنْتَ حَتَّى يَكُونَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ? فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: " أَمَّا الأَرْكَانُ، فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُ إِلا الْيَمَانِيَّيْنِ، وَأَمَّا النِّعَالُ السِّبْتِيَّةُ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ الَّتِي لَيْسَ فِيهَا شَعَرٌ، وَيَتَوَضَّأُ فِيهَا، فَأَنَا أَحَبُّ أَنْ أَلْبَسَهَا، وَأَمَّا الصُّفْرَةُ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ بِهَا، وَأَمَّا الإِهْلالُ، فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهِلُّ حَتَّى تَنْبَعِثَ بِهِ رَاحِلَتُهُ" .
سعید بن ابوسعید مقبری بیان کرتے ہیں: عبید بن جریج نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! میں نے آپ کو چار کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ جو میں نے آپ کے ساتھیوں میں سے کسی کو کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ انہوں نے دریافت کیا: اے ابن جریج! وہ کون سے کام ہیں۔ ابن جریج نے کہا: میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ دو یمانی ارکان کو چھوتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ سبتی جوتے پہنتے ہیں۔ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ زرد رنگ سے رنگتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ جب آپ مکہ میں مقیم ہوں، تو لوگ پہلی کا چاند دیکھنے کے ساتھ ہی تلبیہ پڑھنا شروع کر دیتے ہیں، لیکن آپ تلبیہ کے دن تلبیہ پڑھنا شروع کرتے ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جہاں تک ارکان کا تعلق ہے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف دو یمانی ارکان کا استلام کرتے ہوئے دیکھا ہے جہاں تک سبتی جوتے پہننے کا تعلق ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سبتی جوتے پہنتے ہوئے دیکھا ہے جن پر بال نہیں ہوتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں پہن کر ہی وضو کر لیتے تھے اس لیے میں بھی انہیں پہننا پسند کرتا ہوں جہاں تک زرد رنگ کا تعلق ہے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ رنگ استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہے جہاں تک تلبیہ پڑھنے کا تعلق ہے تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی وقت تلبیہ پڑھتے ہوئے دیکھا تھا جب آپ کی سواری چلنے کے لیے تیار ہو گئی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3763]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 166، 1606، 1609، 5851، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1187، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 199، 2696، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3697، 3698، 3763، 3827، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1805، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 117، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1772، 1874، والترمذي فى (جامعه) برقم: 959، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2946، 2956، 3626، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1383، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2581، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4548» «رقم طبعة با وزير 3755»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1554): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عبيد بن جريج التميمي
Newعبيد بن جريج التميمي ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة
👤←👥سعيد بن أبي سعيد المقبري، أبو سعيد، أبو سعد
Newسعيد بن أبي سعيد المقبري ← عبيد بن جريج التميمي
ثقة
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله
Newمالك بن أنس الأصبحي ← سعيد بن أبي سعيد المقبري
رأس المتقنين وكبير المتثبتين
👤←👥أحمد بن أبي بكر القرشي، أبو مصعب
Newأحمد بن أبي بكر القرشي ← مالك بن أنس الأصبحي
ثقة
👤←👥عمر بن سنان المنبجي، أبو بكر
Newعمر بن سنان المنبجي ← أحمد بن أبي بكر القرشي
ثقة
Sahih Ibn Hibban Hadith 3763 in Urdu