صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
176. باب الحلق والذبح - ذكر الإباحة للمحرم الحلق قبل الذبح والذبح قبل الرمي
حلق اور قربانی کا بیان - اس بات کی اجازت کہ محرم ذبح سے پہلے حلق کرے اور رمی سے پہلے ذبح کرے
حدیث نمبر: 3878
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَجُلا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ؟، فَقَالَ:" ارْمِ وَلا حَرَجَ"، فَقَالَ آخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ؟، قَالَ:" اذْبَحْ وَلا حَرَجَ"، فَقَالَ آخَرُ: طُفْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، فَقَالَ:" ارْمِ وَلا حَرَجَ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے رمی کرنے سے پہلے ذبح کر لیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اب رمی کر لو کوئی حرج نہیں ہے دوسرے صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے ذبح کرنے سے پہلے سرمنڈوا لیا ہے، آپ نے فرمایا: تم اب ذبح کر لو کوئی حرج نہیں ہے ایک اور شخص نے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے رمی کرنے سے پہلے طواف کر لیا ہے، آپ نے فرمایا: تم اب رمی کر لو کوئی حرج نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3878]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3867»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «حجة النبي صلى الله عليه وسلم» (86/ 97).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
عطاء بن أبي رباح القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري