🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. - باب الولي
ولی کے بیان کا باب -
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4071
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ:" كَانَتْ أُخْتُهُ تَحْتَ رَجُلٍ فَطَلَّقَهَا، ثُمَّ خَلَّى عَنْهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، ثُمَّ قَرَّبَ يَخْطُبُهَا، فَحَمِيَ مَعْقِلٌ مِنْ ذَلِكَ، وَقَالَ: خَلَّى عَنْهَا، وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهَا، فَحَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوفِ سورة البقرة آية 232" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أُضْمِرَ فِي هَذَا الْخَبَرِ، فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا آخَرَ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی بہن ایک شخص کی بیوی تھی، اس شخص نے انہیں طلاق دے دی اور پھر اسے یوں ہی رہنے دیا یہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی، پھر اس شخص نے نکاح کا پیغام بھجوایا تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ کو اس بات پر غصہ آ گیا اور بولے: اس نے اس عورت کو ایسے ہی رہنے دیا حالانکہ یہ اس سے رجوع کر سکتا تھا۔ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ اس بارے میں رکاوٹ بن گئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿اور جب تم عورتوں کو طلاق دے دو اور ان کی عدت پوری ہو جائے تو تم انہیں اس بات سے نہ روکو کہ وہ اپنے شوہروں سے (دوبارہ) نکاح پڑھوا لیں جب کہ وہ لوگ آپس میں مناسب طور پر ایک دوسرے سے راضی ہوں﴾ [سورة البقرة: 232] ۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت میں یہ بات محذوف ہے کہ اس خاتون نے بعد میں دوسرے شخص کے ساتھ شادی کر لی تھی (پھر اس سے طلاق ہو گئی یا وہ بیوہ ہو گئیں، تو پہلے شوہر نے نکاح کا پیغام بھیجا)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4071]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4529، 5130، 5330، 5331، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4071، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2735، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2087، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2981، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13725، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3524» «رقم طبعة با وزير 4059»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1820): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥معقل بن يسار المزني، أبو علي، أبو يسار، أبو عبد اللهصحابي
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد
Newالحسن البصري ← معقل بن يسار المزني
ثقة يرسل كثيرا ويدلس
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب
Newقتادة بن دعامة السدوسي ← الحسن البصري
ثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥سعيد بن أبي عروبة العدوي، أبو النضر
Newسعيد بن أبي عروبة العدوي ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة حافظ
👤←👥عبد الأعلى بن عبد الأعلى القرشي، أبو محمد
Newعبد الأعلى بن عبد الأعلى القرشي ← سعيد بن أبي عروبة العدوي
ثقة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← عبد الأعلى بن عبد الأعلى القرشي
ثقة حافظ
👤←👥ابن خزيمة السلمي، أبو بكر
Newابن خزيمة السلمي ← محمد بن بشار العبدي
ثقة حجة
Sahih Ibn Hibban Hadith 4071 in Urdu