صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
64. - باب الصداق - ذكر البيان بأن تسهيل الأمر وقلة الصداق من يمن المرأة
مہر کے بیان کا باب - اس بات کا بیان کہ معاملے کی آسانی اور مہر کی کم مقدار عورت کی یمن کا حصہ ہے
حدیث نمبر: 4095
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جِبْرِيلَ الشَّهْرَزُورِيُّ بِطَرَسُوسَ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَسْهِيلُ أَمْرِهَا، وَقِلَّةُ صَدَاقِهَا" ، قَالَ عُرْوَةُ: وَأَنَا أَقُولُ مِنْ عِنْدِي: وَمِنْ شُؤْمِهَا تَعْسِيرُ أَمْرِهَا، وَكَثْرَةُ صَدَاقِهَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: عورت کی برکت میں یہ بات شامل ہے اس کا معاملہ آسان ہو اور اس کا مہر کم ہو۔ عروہ نامی راوی کہتے ہیں: میں اپنی طرف سے یہ بات کہتا ہوں کہ عورت کی نحوست میں یہ بات شامل ہے اس کا معاملہ مشکل ہو اور اس کا مہر زیادہ ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4095]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4083»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «الإرواء» (6/ 350).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الرواة الحديث:
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق