صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
163. - باب النهي عن إتيان النساء في أعجازهن - ذكر الخبر المدحض قول من زعم إباحة إتيان المرء أهله في غير موضع الحرث
عورتوں کے پچھلے حصے میں جماع سے ممانعت کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ آدمی کا اپنی بیوی سے غیر حرث کے موضع میں وطی جائز ہے
حدیث نمبر: 4202
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِي الْمُغِيرَةِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَلَكْتُ، قَالَ:" وَمَا أَهْلَكَكَ؟"، قَالَ: حَوَّلْتُ رَحْلِيَ اللَّيْلَةَ، قَالَ: فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الآيَةَ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223، يَقُولُ:" أَقْبِلْ، وَأَدْبِرْ، وَاتَّقِ الدُّبُرَ، وَالْحَيْضَةَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کی: میں ہلاکت کا شکار ہو گیا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے ہلاکت کا شکار کیا ہے؟“ انہوں نے بتایا: گزشتہ رات میں نے اپنے پالان کو الٹا دیا۔ راوی کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا۔ اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف یہ وحی نازل فرمائی: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ﴾ [سورة البقرة: 223] ”تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں، اپنے کھیت میں جس طرح سے چاہو آؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یعنی خواہ آگے کی طرف سے آؤ یا پیچھے کی طرف سے آؤ، لیکن پچھلی شرمگاہ اور حیض سے اجتناب کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4202]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4202، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2807، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2164، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2980، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1504، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2453» «رقم طبعة با وزير 4190»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «آداب الزفاف» (28 - 29).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4202 in Urdu
سعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي