🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. ذكر الاستحباب للمرء إذا حلف أن يحلف برب محمد صلى الله عليه وسلم-
- ذکر اس بات کی مستحب ہونے کا کہ اگر انسان قسم کھائے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رب کی قسم کھائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4331
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ بِالصُّغْدِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا يَخْفَى عَلَيَّ حِينَ تَكُونِينَ غَضْبَى وَحِينَ تَكُونِينَ رَاضِيَةً، إِِذَا كُنْتِ غَضْبَى، قُلْتِ: لا وَرَبِّ إِِبْرَاهِيمَ، وَإِِذَا كُنْتِ رَاضِيَةً، قُلْتُ: لا وَرَبِّ مُحَمَّدٍ". فَقُلْتُ: صَدَقْتَ، إِِنَّمَا أَهْجُرُ اسْمَكَ. قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ لَوَ نَزَلْتَ وَادِيًا فِيهِ شَجَرٌ كَثِيرٌ قَدْ أُكِلَ مِنْهَا، وَوَجَدْتَ شَجَرَةً لَمْ يُؤْكَلْ مِنْهَا، فِي أَيِّهَا كُنْتَ تَرْتَعُ بَعِيرَكَ؟ قَالَ:" فِي الَّذِي لَمْ يُرْتَعْ فِيهَا". تُرِيدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَتَزَوَّجْ بِكْرًا غَيْرَهَا .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: یہ بات مجھ سے پوشیدہ نہیں رہتی جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو اور جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو، جب تم ناراض ہوتی ہو تو یہ کہتی ہو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پروردگار کی قسم اور جب تم راضی ہوتی ہو تو یہ کہتی ہو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پروردگار کی قسم۔ تو میں نے کہا: آپ نے سچ کہا ہے لیکن میں تو صرف آپ کا نام لینا ترک کرتی ہوں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا رائے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی ایسی وادی میں پڑاؤ کرتے ہیں جہاں بہت سے درخت ہوتے ہیں جن سے کھایا گیا ہوتا ہے اور وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ایسا درخت ملتا ہے جس میں سے کچھ بھی نہ کھایا گیا ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اونٹ کو کہاں چرائیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس درخت کے پاس جس میں سے کچھ نہ کھایا گیا ہو۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی مراد یہ تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے علاوہ اور کسی کنواری خاتون کے ساتھ شادی نہیں کی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأيمان/حدیث: 4331]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5077، 5228، 6078، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2439، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4331، 7112، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9111، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13602، 19874، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24646» «رقم طبعة با وزير 4316»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3105).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة فقيه مشهور
👤←👥هشام بن عروة الأسدي، أبو المنذر، أبو عبد الله، أبو بكر
Newهشام بن عروة الأسدي ← عروة بن الزبير الأسدي
ثقة إمام في الحديث
👤←👥سليمان بن بلال القرشي، أبو محمد، أبو أيوب
Newسليمان بن بلال القرشي ← هشام بن عروة الأسدي
ثقة
👤←👥عبد الحميد بن أبي أويس الأصبحي، أبو بكر
Newعبد الحميد بن أبي أويس الأصبحي ← سليمان بن بلال القرشي
ثقة
👤←👥إسماعيل بن أبي أويس الأصبحي، أبو عبد الله
Newإسماعيل بن أبي أويس الأصبحي ← عبد الحميد بن أبي أويس الأصبحي
صدوق يخطئ
👤←👥محمد بن إسماعيل البخاري، أبو عبد الله
Newمحمد بن إسماعيل البخاري ← إسماعيل بن أبي أويس الأصبحي
جبل الحفظ وإمام الدنيا في فقه الحديث
👤←👥عمر بن محمد الهمذاني، أبو حفص
Newعمر بن محمد الهمذاني ← محمد بن إسماعيل البخاري
ثقة
Sahih Ibn Hibban Hadith 4331 in Urdu