علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
37. ذكر الأمر بالشهادة مع التفل عن يساره ثلاثا لمن حلف باللات والعزى-
- ذکر اس حکم کا کہ جو لات اور عزٰی کی قسم کھائے اسے شہادت دینی چاہیے اور اپنی بائیں طرف تین بار تھوکنا چاہیے
حدیث نمبر: 4364
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا إِِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: حَلَفْتُ بِاللاتِ وَالْعُزَّى. فَقَالَ أَصْحَابِي: قُلْتَ هُجْرًا. فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ الْعَهْدَ كَانَ قَرِيبًا وَحَلَفْتُ بِاللاتِ وَالْعُزَّى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُلْ: لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ وَحْدَهُ ثَلاثًا، ثُمَّ اتْفُلْ عَنْ يَسَارِكِ ثَلاثًا، وَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، وَلا تَعُدْ" .
مصعب بن سعد اپنے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے لات اور عزیٰ کی قسم اٹھائی تو میرے ساتھیوں نے کہا: تم نے غلط بات کہی ہے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم زمانہ جاہلیت سے قریب ہیں میں نے لات اور عزیٰ کی قسم اٹھا لی ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم تین مرتبہ یہ کہو ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے“ پھر تم اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوکو اور مردود شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو اور دوبارہ ایسا نہ کرنا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأيمان/حدیث: 4364]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4364، 4365، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3785، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2097، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1612» «رقم طبعة با وزير 4349»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «الإرواء» (8/ 192).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4364 in Urdu
مصعب بن سعد الزهري ← سعد بن أبي وقاص الزهري