صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
36. باب الزنى وحده - ذكر اسم الواضع يده من اليهود على آية الرجم في القصة التي ذكرناها-
زنا اور اس کی حد کا بیان - اُس یہودی کا بیان جس نے قصے میں آیتِ رجم پر اپنا ہاتھ رکھ دیا تھا۔
حدیث نمبر: 4435
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَجَمَ يَهُودِيَّيْنِ رَجُلا وَامْرَأَةً زَنَيَا". فَأَتَتْ بِهِمَا الْيَهُودُ إِِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: إِِنَّ هَذَيْنِ زَنَيَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ؟" قَالُوا: نَفْضَحْهُمَا وَنَجْلِدُهُمَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَذَبْتُمْ، وَاللَّهِ إِِنَّ فِيهَا آيَةَ الرَّجْمِ، فَأَتَوْا بِالتَّوْرَاةِ فَاتْلُوهَا إِِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ". وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلامٍ: كَذَبْتُمْ، وَاللَّهِ إِِنَّ فِيهَا آيَةَ الرَّجْمِ. قَالَ: فَأَتَوْا بِالتَّوْرَاةِ فَنَشَرُوهَا، وَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ يُقَالُ لَهُ: ابْنُ صُورِيَا أَعْوَرُ، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى آيَةِ الرَّجْمِ، وَجَعَلَ يَقْرَأُ مَا قَبْلَهَا وَمَا بَعْدَهَا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلامٍ: ارْفَعْ يَدَكَ، فَرَفَعَ يَدَهُ فَوَجَدَ آيَةَ الرَّجْمِ، فَقَالَتِ الْيَهُودُ: نَعَمْ يَا مُحَمَّدُ فِيهَا الرَّجْمُ، فَأَمَرَ بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَا ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَأَنَا فِيمَنْ رَجَمَهُمَا يَوْمَئِذٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی عورت، اور ایک یہودی مرد کو سنگسار کروا دیا تھا جنہوں نے زنا کا ارتکاب کیا تھا۔ یہودی ان دونوں کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے بتایا: ان دونوں نے زنا کا ارتکاب کیا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ تورات میں کیا حکم پاتے ہو؟ ان لوگوں نے جواب دیا: ہم تو ان کو رسوا کریں گے اور انہیں کوڑے لگائیں گے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے غلط کہا: ہے۔ اللہ کی قسم! اس میں رجم کے حکم سے متعلق آیت موجود ہے۔ تم لوگ تورات لے آؤ اور اس کی تلاوت کرو اگر تم سچے ہو تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے غلط بیانی کی ہے۔ اللہ کی قسم! اس میں رجم کے حکم سے متعلق آیت موجود ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ لوگ تورات لے آئے انہوں نے اسے کھولا۔ یہودیوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ابن صوریا کانا تھا اس نے اپنا ہاتھ رجم سے متعلق آیت پر رکھ دیا اور اس سے پہلے اور بعد والے حصے کو پڑھ دیا۔ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اپنے ہاتھ کو اٹھاؤ۔ اس نے اپنا ہاتھ اٹھایا تو وہاں آیت رجم سامنے آ گئی، تو یہودیوں نے کہا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اس میں سنگسار کرنے سے متعلق حکم موجود ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت ان دونوں (یعنی یہودی مرد اور عورت) کو سنگسار کر دیا گیا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں اس دن ان دونوں کو سنگسار کرنے والوں میں، میں بھی شامل تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4435]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4418»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الرواة الحديث:
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي