صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
92. باب طاعة الأئمة - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من لزوم ما عليه جماعة المسلمين وترك الانفراد عنهم بترك الجماعات-
ائمہ کی اطاعت کا بیان - اس بات کا بیان کہ مسلمان پر جماعتِ مسلمین کے ساتھ رہنا اور ان سے علیحدگی اختیار نہ کرنا لازم ہے
حدیث نمبر: 4576
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْزَةَ الْمَعْوَلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: خَطَبَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بِالْجَابِيَةِ، فَقَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مقامي فِيكُمُ الْيَوْمَ، فَقَالَ: " أَلا أَحْسِنُوا إِِلَى أَصْحَابِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ حَتَّى يَشْهَدَ الرَّجُلُ عَلَى الشَّهَادَةِ لا يُسْأَلُهَا، وَيَحْلِفُ الرَّجُلُ عَلَى الْيَمِينِ لا يُسْأَلُهَا، فَمَنْ أَرَادَ مِنْكُمْ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ، فَإِِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ، وَهُوَ مِنَ الاثْنَيْنِ أَبْعَدُ، وَلا يَخْلَوَنَّ أَحَدُكُمْ بِامْرَأَةٍ، فَإِِنَّ الشَّيْطَانَ ثَالِثُهُمَا، وَمَنْ سَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ، وَسَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ" .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ”جابیہ“ کے مقام پر ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ہمارے درمیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کھڑے ہوئے تھے جس طرح آج میں تمہارے درمیان کھڑا ہوا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خبردار! میرے ساتھیوں کے ساتھ اچھائی کرنا پھر ان کے بعد والے لوگ ہیں پھر ان کے بعد جھوٹ پھیل جائے گا یہاں تک کہ کوئی آدمی گواہی دے گا حالانکہ اس سے گواہی نہیں مانگی گئی ہو گی اور کوئی شخص قسم اٹھا لے گا حالانکہ اس سے اس کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہو گا تو تم میں سے جو شخص جنت میں داخل ہونا چاہتا ہو وہ (مسلمانوں کی) جماعت کو لازم پکڑ لے، کیونکہ شیطان ایک شخص کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ دو آدمیوں سے زیادہ دور ہوتا ہے اور کوئی بھی شخص کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں ہرگز نہ ہو، کیونکہ ان دونوں کے ساتھ تیسرا شیطان ہو گا اور جس شخص کو برائی بری لگتی ہو اور اچھائی اچھی لگتی ہو وہ مومن ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4576]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4557»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (430 و 1116).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
ثقات من رجال الصحيح
الرواة الحديث:
جابر بن سمرة العامري ← عمر بن الخطاب العدوي