پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
249. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر إباحة تعاقب الجماعة البعير الواحد في الغزو عند عدم القدرة على غيره-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - غزوے میں اگر دوسرے وسیلے میسر نہ ہوں تو ایک اونٹ کو اجماعی طور پر باری باری استعمال کرنے کی اجازت
حدیث نمبر: 4733
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُمْ كَانُوا يَوْمَ بَدْرٍ بَيْنَ كُلِّ ثَلاثَةٍ بَعِيرٌ، وَكَانَ زَمِيلَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيٌّ، وَأَبُو لُبَابَةَ، فَإِذَا حَانَتْ عُقْبَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالا: ارْكَبْ وَنَحْنُ نَمْشِي، فَيَقُولُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا أَنْتُمَا بِأَقْوَى مِنِّي، وَمَا أَنَا بِأَغْنَى عَنِ الأَجْرِ مِنْكُمَا" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر ایک اونٹ تین آدمیوں کے لیے استعمال ہو رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ تھے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدل چلنے کی باری آتی تو یہ دونوں صاحبان گزارش کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار رہیں ہم پیدل چلتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: نہ تو تم دونوں مجھ سے زیادہ طاقت ور ہو اور نہ ہی میں تم دونوں سے زیادہ اجر سے بے نیاز ہوں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4733]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4733، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2467، 4322، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8756، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10466، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3978» «رقم طبعة با وزير 4713»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «الصحيحة» (2257)، «تخريج فقه السيرة» (219).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4733 in Urdu
زر بن حبيش الأسدي ← عبد الله بن مسعود