🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
312. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر مغفرة الله جل وعلا ذنوب من شهد بدرا مع المصطفى صلى الله عليه وسلم-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - جو لوگ بدر میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھے ان کے بعد کیے گئے گناہوں کی مغفرت کا ذکر۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4797
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ حَاطِبَ بْنَ أَبِي بَلْتَعَةَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ غَزْوَهُمْ، فَدَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمَرْأَةِ الَّتِي مَعَهَا الْكِتَابُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا، فَأَخَذَ كِتَابَهَا مِنْ رَأْسِهَا، فَقَالَ: يَا حَاطِبُ، أَفَعَلْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ إِنِّي لَمْ أَفْعَلْهُ غِشًّا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلا نِفَاقًا، وَلَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ اللَّهَ سَيُظْهِرُ رَسُولَهُ وَيُتِمُّ أَمْرَهُ، غَيْرَ أَنِّي كُنْتُ غَرِيبًا بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ، فَكَانَتْ أَهْلِي مَعَهُمْ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَّخِذَهَا عِنْدَهُمْ يَدًا، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَلا أَضْرِبُ رَأْسَ هَذَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتَقْتُلُ رَجُلا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ نے اہل مکہ کو ایک خط لکھا جس میں یہ بات ذکر کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ جنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس عورت کی طرف رہنمائی کر دی گئی جس کے پاس وہ خط تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کی طرف (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو) بھیجا، انہوں نے اس کے سر (کے بالوں) میں سے وہ خط حاصل کر لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: اے حاطب! کیا تم نے ایسا کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دھوکہ کرتے ہوئے ایسا نہیں کیا اور نہ ہی منافقت کی وجہ سے ایسا کیا ہے، میں یہ بات جانتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس بات کو ظاہر کر دے گا اور اپنے معاملے کو پورا کرے گا، لیکن میں ان لوگوں کے درمیان اجنبی ہوں اور میرے اہل خانہ ان کے ساتھ تھے، اس لیے میں ان پر احسان کرنا چاہتا تھا۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: کیا میں اس کا سر نہ اڑا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اہل بدر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو؟ تمہیں کیا پتہ شاید اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا ہو: «اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ» تم جو چاہو عمل کرو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4797]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2495، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4797، 4799، 4802، 7120، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5345، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8238، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4653، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3860، 3863، 3864، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14708» «رقم طبعة با وزير 4777»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر التعليق المتقدم. * [يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ] قال الشيخ: قلت: هو ثقة. وقد تابعه جمع: عند ابن أبي شيبة (12/ 155 / 12398)، وأحمد (3/ 350)، وأبو يعلى (4/ 182/ 2265). فالسند صحيح على شرط مسلم.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥محمد بن مسلم القرشي، أبو الزبير
Newمحمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري
صدوق إلا أنه يدلس
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث
Newالليث بن سعد الفهمي ← محمد بن مسلم القرشي
ثقة ثبت فقيه إمام مشهور
👤←👥يزيد بن خالد الهمداني، أبو خالد
Newيزيد بن خالد الهمداني ← الليث بن سعد الفهمي
ثقة
👤←👥محمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي، أبو العباس
Newمحمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي ← يزيد بن خالد الهمداني
ثقة
Sahih Ibn Hibban Hadith 4797 in Urdu