صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
346. باب الغنائم وقسمتها - ذكر الإباحة للإمام أن يسهم المماليك من خمس خمسه إذا شهدوا الحرب والقتال-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - امام کے لیے مباح ہے کہ اگر غلاموں نے جنگ میں شرکت کی ہو تو وہ انہیں خمسِ خمسہ سے حصہ دے
حدیث نمبر: 4831
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى أَبِي اللَّحْمِ، قَالَ: شَهِدْتُ حُنَيْنًا وَأَنَا عَبْدٌ مَمْلُوكٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَهْمِي، فَأَعْطَانِي سَيْفًا، وَقَالَ: " تَقَلَّدْهُ"، وَأَعْطَانِي مِنْ خُرْثِيِّ الْمَتَاعِ .
سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں غزوہ حنین میں شریک ہوا میں ایک غلام تھا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (مال غنیمت میں سے) میرا حصہ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک تلوار عطا کی اور فرمایا: اسے تم گلے میں لٹکا لو۔ اس کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عام سا کچھ ساز و سامان بھی عطا کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4831]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4811»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2440).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
محمد بن زيد القرشي ← عمير مولى آبي اللحم