صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
18. ذكر البيان بأن لبس الحرير ليس من لباس المتقين-
- اس باب میں بیان ہے کہ ریشم پہننا متقی لوگوں کا شیوہ نہیں۔
حدیث نمبر: 5433
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّهُ أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرُّوجُ حَرِيرٍ، فَلَبِسَهُ، ثُمَّ صَلَّى فِيهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَنَزَعَهُ نَزْعًا شَدِيدًا كَالْكَارِهِ لَهُ، وَقَالَ: " لا يَنْبَغِي هَذَا لِلْمُتَّقِينَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: فَرُّوجُ الْحَرِيرِ: هُوَ الثَّوْبُ الَّذِي يَكُونُ عَلَى دُرُوزِهِ حَرِيرٌ، دُونَ أَنْ يَكُونَ الْكَلُّ مِنَ الْحَرِيرِ، وَلَوْ كَانَ الْكَلُّ حَرِيرًا مَا لَبِسَهُ، وَلا صَلَّى فِيهِ، وَهَذَا مَعْنَى خَبَرِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: إِلا مَوْضِعَ أُصْبُعَيْنِ أَوْ ثَلاثٍ أَوْ أَرْبَعٍ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریشمی جبہ پیش کیا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہن لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں نماز ادا کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند کرتے ہوئے سختی سے اتار دیا اور فرمایا: ”یہ پرہیزگاروں کے لیے مناسب نہیں ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) «فَرُّوجُ حَرِيرٍ» (ریشمی جبہ) سے مراد وہ کپڑا ہے جس کا تانا ریشم کا ہوتا ہے، وہ سارے کا سارا ریشم نہیں ہوتا؛ اگر وہ سارے کا سارا ریشم کا ہوتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نہ اسے پہنتے اور نہ ہی اسے پہن کر نماز ادا کرتے۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت کا بھی یہی مطلب ہے کہ صرف دو یا تین یا چار انگلیوں جتنی (ریشم کی پٹی لگانے) کی اجازت ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب اللباس وآدابه/حدیث: 5433]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 375، 5801، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2075، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 773، 774، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5433، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 769، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4273، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17566» «رقم طبعة با وزير 5409»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5433 in Urdu
مرثد بن عبد الله اليزني ← عقبة بن عامر الجهني