🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. باب آداب النوم - ذكر بغض الله جل وعلا النائمين على بطونهم-
سونے کے آداب کا بیان - بیان کیا گیا کہ اللہ جل وعلا پیٹ کے بل سونے والوں سے بغض رکھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5550
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنِ ابْنِ قَيْسِ بْنِ طِغْفَةَ الْغِفَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي الصُّفَّةِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، فَقَالَ: يَا فُلانُ، انْطَلِقْ مَعَ فُلانٍ، وَيَا فُلانُ، انْطَلِقِ مَعَ فُلانٍ، حَتَّى بَعَثَ خَمْسَةً أَنَا خَامِسُهُمْ، فَقَالَ: قُومُوا مَعِي، فَفَعَلْنَا، فَدَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ، وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ الْحِجَابُ، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ، أَطْعِمِينَا، فَقَرَّبَتْ جَشِيشَةً، ثُمَّ قَالَ: يَا عَائِشَةُ، أَطْعِمِينَا، فَقَرَّبَتْ حَيْسًا، ثُمَّ قَالَ: يَا عَائِشَةُ، اسْقِينَا، فَجَاءَتْ بِعُسٍّ، فَشَرِبَ، ثُمَّ قَالَ: يَا عَائِشَةُ، اسْقِينَا، فَجَاءَتْ بِعُسٍّ دُونَهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنْ شِئْتُمْ نِمْتُمْ عِنْدَنَا، وَإِنْ شِئْتُمْ أَتَيْتُمُ الْمَسْجِدَ فَنِمْتُمْ فِيهِ، قَالَ: فَنِمْنَا فِي الْمَسْجِدِ، فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آخِرِ اللَّيْلِ، فَأَصَابَنِي نَائِمًا عَلَى بَطْنِي، فَرَكَضَنِي بِرِجْلِهِ، فَقَالَ: مَا لَكَ وَلِهَذِهِ النَّوْمَةِ، هَذِهِ نَوْمَةٌ يَكْرَهُهَا اللَّهُ، أَوْ يُبْغِضُهَا اللَّهُ" .
سیدنا قیس بن طغفہ غفاری رضی الہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کے بعد ہمارے پاس تشریف لائے ہم اس وقت صفہ (کے چبوترے) پر موجود تھے۔ آپ نے فرمایا: اے فلاں تم فلاں کے ہمراہ روانہ ہو جاؤ یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ افراد کو بھیجا جن میں میں بھی شامل تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ ہمارے ساتھ چلو ہم نے ایسا ہی کیا ہم لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آئے یہ حجاب کا حکم نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ (رضی اللہ عنہا)! ہمیں کھانے کے لئے کچھ دو تو انہوں نے جشیشہ (مخصوص قسم کا کھانا) آگے کر دیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ (رضی اللہ عنہا) ہمیں (مزید کچھ) کھانے کے لئے دو تو انہوں نے حیس (مخصوص قسم کا کھانا) پیش کر دیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ (رضی اللہ عنہا) ہمیں (مزید کچھ) پینے کے لئے دو تو انہوں نے عس (مخصوص قسم کا مشروب) پیش کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیا پھر آپ نے فرمایا: اے عائشہ (رضی اللہ عنہا) ہمیں پینے کے لئے کچھ اور دو تو وہ مزید عس لے آئیں جو پہلے سے کچھ کم تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان سے) فرمایا اگر تم لوگ چاہو تو تم ہمارے ہاں سو جاؤ اور اگر تم چاہو تو مسجد جا کر وہاں سو جاؤ۔ راوی بیان کرتے ہیں تو ہم لوگ مسجد میں سو گئے رات کے آخری حصے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے مجھے پیٹ کے بل سوئے ہوئے پایا تو آپ نے اپنے پاؤں کے ذریعے مجھے ٹہوکا دے کر ارشاد فرمایا کیا وجہ ہے تم اس طرح سو رہے ہو یہ سونے کا ایسا طریقہ ہے جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہے) جس سے اللہ تعالیٰ بغض رکھتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5550]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5524»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «تخريج المشكاة» (4719 / التحقيق الثاني).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥طهفة بن قيس الغفاري، أبو يعيشصحابي
👤←👥يحيى بن أبي كثير الطائي، أبو نصر
Newيحيى بن أبي كثير الطائي ← طهفة بن قيس الغفاري
ثقة ثبت لكنه يدلس ويرسل
👤←👥عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي، أبو عمرو
Newعبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي ← يحيى بن أبي كثير الطائي
ثقة مأمون
👤←👥الوليد بن مسلم القرشي، أبو العباس
Newالوليد بن مسلم القرشي ← عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي
ثقة
👤←👥دحيم القرشي، أبو سعيد
Newدحيم القرشي ← الوليد بن مسلم القرشي
ثقة حافظ متقن
👤←👥عبد الله بن محمد المقدسي، أبو محمد
Newعبد الله بن محمد المقدسي ← دحيم القرشي
ثقة