الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
97. باب قتل الحيوان - ذكر الإخبار عما أراد المصطفى صلى الله عليه وسلم زجره عن قتل الكلاب-
جانور کے قتل (مارنے) کا بیان - ذکر خبر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مارنے سے روکنے کا کیا ارادہ کیا
حدیث نمبر: 5656
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلامٍ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: كُنَّا فِي جَنَازَةِ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ الْعَلاءِ، وَمَعَنَا شُعْبَةُ، فَلَمَّا دُفِنَ، قَالَ شُعْبَةُ حَدَّثَنِي هَذَا وَأَشَارَ إِلَى قَبْرِ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ الْعَلاءِ ، قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ : مَنْ حَدَّثَكَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَوْلا أَنَّ الْكِلابَ أُمَّةٌ مِنَ الأُمَمِ، لأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا"؟ فَقَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُغَفَّلِ ، وَاللَّهِ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ حَدَّثَنِي فِي هَذَا الْمَسْجِدِ، وَأَوْمَأَ إِلَى مَسْجِدِ الْجَامِعِ. قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: اسْمُ أَبِي سُفْيَانَ: سَعْدٌ، وَلَقَبُهُ سُلْسٌ، وَلَيْسَ لأَبِي سُفْيَانَ بْنِ الْعَلاءِ فِي الدُّنْيَا حَدِيثٌ مُسْنَدٌ غَيْرَ هَذَا، وَهُوَ أَخُو أَبِي عَمْرِو بْنِ الْعَلاءِ، وَأَبُو عَمْرِو بْنُ الْعَلاءِ اسْمُهُ زَبَّانُ، وَهُمْ أَرْبَعَةٌ: أَبُو مُعَاذٍ، وَعُمَرُ.
سعید بن عبید بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ابوسفیان بن علاء کے جنازے میں شریک ہوئے، ہمارے ساتھ شعبہ بھی تھے، جب ابوسفیان کو دفن کر دیا گیا تو شعبہ نے ابوسفیان کی قبر کی طرف اشارہ کر کے کہا: ان صاحب نے مجھے حدیث بیان کی ہے، یہ کہتے ہیں: میں نے حسن سے کہا: آپ کو کس نے یہ حدیث بیان کی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر کتے ایک باقاعدہ قسم کی مخلوق نہ ہوتے تو میں انہیں مار دینے کا حکم دیتا۔“ تو انہوں نے جواب دیا: سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے، اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، انہوں نے اس مسجد میں مجھے یہ حدیث بیان کی تھی، حسن نے جامع مسجد کی طرف اشارہ کر کے یہ بات بیان کی تھی۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوسفیان نامی راوی کا نام سعد ہے اور ان کا لقب ”سلس“ ہے، ابوسفیان بن علاء کے حوالے سے دنیا میں اس کے علاوہ اور کوئی مسند حدیث موجود نہیں ہے، یہ ابوعمرو بن علاء کے بھائی تھے اور ابوعمرو بن علاء کا نام زبان تھا، یہ چار بھائی تھے، (ان کے علاوہ دو بھائیوں کے نام) ابومعاذ اور عمر ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5656]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 280، 280، 1573، 1573، وابن الجارود فى "المنتقى"، 59، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1298، 5650، 5655، 5656، 5659، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 67، وأبو داود فى (سننه) برقم: 74، 2845، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1486، 1489، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 365، 3200، 3201، 3205، والدارقطني فى (سننه) برقم: 191، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17061» «رقم طبعة با وزير 5627»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «غاية المرام» (148). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن مغفل بن عبد نهم المزني | صحابي ، بايع تحت الشجرة | |
👤←👥الحسن البصري الحسن البصري ← عبد الله بن مغفل بن عبد نهم المزني | ثقة فقيه ، فاضل مشهور ، وكان يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥أبو سفيان بن العلاء المازنى أبو سفيان بن العلاء المازنى ← الحسن البصري | ||
👤←👥شعبة بن الحجاج شعبة بن الحجاج ← أبو سفيان بن العلاء المازنى | ثقة حافظ , متقن | |
👤←👥سعيد بن عبيد سعيد بن عبيد ← شعبة بن الحجاج | ||
👤←👥محمد بن سلام الجمحي محمد بن سلام الجمحي ← سعيد بن عبيد | ||
👤←👥الفضل بن الحباب الجمحي الفضل بن الحباب الجمحي ← محمد بن سلام الجمحي | ثقة عالم |
Sahih Ibn Hibban Hadith 5656 in Urdu
الحسن البصري ← عبد الله بن مغفل بن عبد نهم المزني