صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
107. باب ما جاء في التباغض والتحاسد والتدابر والتشاجر والتهاجر بين المسلمين - ذكر مغفرة الله جل وعلا غير المشاحن من المسلمين في كل اثنين وخميس عند عرض أعمالهم على بارئهم جل وعلا فيهما-
مسلمانوں کے درمیان بغض، حسد، منہ موڑنے، جھگڑنے اور قطع تعلقی کے بارے میں وارد احادیث کا بیان - ذکر اللہ جل وعلا کی مغفرت جو ہر پیر اور جمعرات کو مسلمانوں میں سے غیر دشمنی کرنے والوں کے لیے ہوتی ہے جب ان کے اعمال ان کے خالق جل وعلا کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں
حدیث نمبر: 5666
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " تُفْتَحُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَ الاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ، فَيَغْفِرُ اللَّهُ لِكُلِّ عَبْدٍ مُسْلِمِ لا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا، إِلا رَجُلاً كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَخِيهِ شَحْنَاءُ، فَيُقَالُ: أَنْظِرُوا هَذَيْنِ حَتَّى يَصْطَلِحَا، أَنْظِرُوا هَذَيْنِ حَتَّى يَصْطَلِحَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہر مسلمان بندے کی مغفرت کر دیتا ہے جو کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو ماسوائے اس شخص کے جس کی اپنے کسی بھائی کے ساتھ ناراضگی چل رہی ہو تو یہ کہا: جاتا ہے۔ ان دونوں کا معاملہ مؤخر کر دو جب تک یہ صلح نہیں کرتے ان دونوں کا معاملہ مؤخر کر دو جب تک یہ دونوں صلح نہیں کرتے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5666]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5637»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - وهو مكرر (5632). تنبيه!! رقم (5632) = (5661) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي