علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
185. باب اللعن - ذكر ما يستحب للمرء ترك اللعن على المنافقين في قنوته إذا كان ممن يفعل ذلك-
لعنت کرنے کا بیان - ذکر اس بات کہ انسان کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنی قنوت میں منافقوں پر لعنت کرنے سے باز رہے اگر وہ یہ کرتا ہو
حدیث نمبر: 5747
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ: " رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ فِي الرَّكْعَةِ الآخِرَةِ"، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ الْعَنْ فُلانًا، وَفُلانًا"، وَدَعَا عَلَى أُنَاسٍ مِنَ الْمُنَافِقِينَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ سورة آل عمران آية 128 .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی نماز میں رکوع سے سر اٹھانے کے بعد یہ کہتے ہوئے سنا۔ ”اے ہمارے پروردگار حمد تیرے لیے مخصوص ہے“ یہ دوسری رکعت کی بات ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا:۔ ”اے اللہ فلاں پر لعنت کر اور فلاں پر لعنت کر۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منافقین سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کے خلاف دعائے ضرر کی تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی۔ ”تمہارا اس معاملے سے کوئی واسطہ نہیں ہے خواہ اللہ تعالیٰ انہیں توبہ کی توفیق دے یا انہیں عذاب دے بے شک وہ ظالم ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5747]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4069، 4559، 7346، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 622، 623، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1987، 1988، 5747، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1077، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3004، 3005، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5778» «رقم طبعة با وزير 5717»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (4559).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5747 in Urdu
سالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي