صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
202. باب الغيبة - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من ترك الوقيعة في المسلمين وإن كان تشميره في الطاعات كثيرا-
غیبت کا بیان - ذکر خبر کہ انسان پر لازم ہے کہ وہ مسلمانوں کی عیب جوئی سے باز رہے خواہ وہ اطاعت میں کتنا ہی بڑھا ہوا ہو
حدیث نمبر: 5764
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فُلانَةً ذَكَرَ مِنْ كَثْرَةِ صَلاتِهَا، غَيْرَ أَنَّهَا تُؤْذِي بِلِسَانِهَا، قَالَ: " فِي النَّارِ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فُلانَةً ذَكَرَ مِنْ قِلَّةِ صَلاتِهَا وَصِيَامِهَا، وَأَنَّهَا تَصَدَّقَتْ بِأَثْوَارِ أَقِطٍ، غَيْرَ أَنَّهَا لا تُؤْذِي جِيرَانَهَا، قَالَ:" هِيَ فِي الْجَنَّةِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فلاں عورت ایسی ہے، اس نے اس عورت کی بکثرت نفل نمازوں کا ذکر کیا اور یہ کہا کہ وہ اپنی زبان کے ذریعے (دوسروں) کو اذیت پہنچاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ جہنم میں جائے گی۔“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فلاں عورت ایسی ہے، پھر اس نے اس عورت کی نمازوں اور روزوں کی قلت کا ذکر کیا اور یہ بتایا کہ وہ پنیر کے ٹکڑے صدقہ کرتی ہے اور اپنے پڑوسیوں کو کوئی تکلیف نہیں پہنچاتی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ جنت میں جائے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5764]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5764، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7397، 7398، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9806، والبزار فى (مسنده) برقم: 9713» «رقم طبعة با وزير 5734»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (190).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الصحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5764 in Urdu
أبو يحيى المخزومي ← أبو هريرة الدوسي