صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
226. باب الشعر والسجع - ذكر إباحة تحريض المشركين بالشعر الذي يشق عليهم إنشاده-
شاعری اور مسجع کلام کا بیان - ذکر اجازت کہ مشرکین کو اس شعر سے ابھارا جائے جو ان کے لیے پڑھنا مشکل ہو
حدیث نمبر: 5788
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، أَخُو مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ قَامَ أَهْلُ مَكَّةَ سِمَاطَيْنِ، قَالَ: وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ يَمْشِي، وَيَقُولُ: خَلُّوا بَنِي الْكُفَّارِ عَنْ سَبِيلِهِ الْيَوْمَ نَضْرِبْكُمْ عَلَى تَنْزِيلِهِ ضَرْبًا يُزِيلُ الْهَامَ عَنْ مَقِيلِهِ وَيُذْهِلُ الْخَلِيلَ عَنْ خَلِيلِهِ يَا رَبِّ إِنِّي مُؤْمِنٌ بِقِيلِهِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: يَا ابْنَ رَوَاحَةَ، أَتَقُولُ الشِّعْرَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟! قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَهْ يَا عُمَرُ، لَهَذَا أَشَدُّ عَلَيْهِمْ مِنْ وَقْعِ النَّبْلِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو اہل مکہ دونوں اطراف میں کھڑے ہو گئے، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ آگے چلتے ہوئے یہ شعر پڑھ رہے تھے: اے کافروں کی اولاد! تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے سے ہٹ جاؤ، آج ہم قرآن کے حکم کے مطابق تمہیں ماریں گے، ایسی ضرب لگائیں گے جو سر کو تن سے جدا کر دے گی اور دوست کو دوست سے جدا کر دے گی، اے میرے پروردگار! بے شک میں تیرے فرمان پر ایمان رکھتا ہوں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے ابن رواحہ! کیا تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شعر کہہ رہے ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! اسے کرنے دو، یہ اشعار ان (کفار) کے لیے نیزے لگنے سے زیادہ سخت (تکلیف دہ) ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5788]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2680، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4521، 5788، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2847، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21098» «رقم طبعة با وزير 5758»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «مختصر الشمائل» (رقم 210).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5788 in Urdu
ثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري