پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
22. باب القصاص - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم قتل قاتل المرأة التي وصفناها بإقراره على نفسه بقتله إياها لا بإقرارها عليه به-
قصاص (بدلہ لینے) کا بیان - ذکر بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے قاتل کو قتل کیا جس کا ہم نے ذکر کیا، اس کے اپنے اقرار پر کہ اس نے اسے قتل کیا، نہ کہ اس کے اقرار پر
حدیث نمبر: 5993
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ" أَنَّ جَارِيَةً وُجِدَ رَأْسُهَا قَدْ رُضَّ بَيْنَ حَجَرَيْنِ، فَقَالُوا لَهَا: مَنْ فَعَلَ هَذَا بِكِ؟ فُلانٌ وَفُلانٌ؟ حَتَّى ذُكِرَ رَجُلٌ يَهُودِيٌّ، فَأَوْمَأَتْ بِرَأْسِهَا، فَأُخِذَ الْيَهُودِيُّ فَأَقَرَّ، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرَضَّ رَأْسُهُ بِالْحِجَارَةِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک لڑکی ایسی حالت میں پائی گئی کہ اس کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھ کر کچلا گیا تھا لوگوں نے اس لڑکی سے دریافت کیا تمہارے ساتھ ایسا کس نے کیا: کیا کہا: فلاں نے؟ فلاں نے، یہاں تک کہ ایک یہودی شخص کا ذکر کیا گیا، تو اس نے اپنے سر کے ذریعے اشارہ کر کے کہا: (اس نے کیا ہے) اس یہودی کو پکڑ لیا گیا اس نے اقرار کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس کا سر پتھر کے ذریعے کچل دیا گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنايات/حدیث: 5993]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2413، 2746، 5295، 6876، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1672، وابن الجارود فى "المنتقى"، 904، 905، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5991، 5992، 5993، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4055، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4527، 4528، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1394، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2665، 2666، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11568، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3347، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12863» «رقم طبعة با وزير 5961»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ماقبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5993 in Urdu
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري