🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ذكر الإخبار عما يجب على المرء من مجانبة القضايا والأحكام بالنجوم-
- ذکر خبر کہ انسان پر لازم ہے کہ وہ نجوم کے احکام اور فیصلوں سے اجتناب کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6129
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الأَنْصَارِ، أَنَّهُمْ بَيْنَمَا هُمْ جُلُوسٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ رُمِيَ بِنَجْمٍ فَاسْتَنَارَ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا كُنْتُمْ تَقُولُونَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِذَا رُمِيَ بِمِثْلِ هَذَا؟" قَالُوا: كُنَّا نَقُولُ: وُلِدَ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ عَظِيمٌ، وَمَاتَ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ عَظِيمٌ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَإِنَّهَا لا تُرْمَى لِمَوْتِ أَحَدٍ، وَلا لِحَيَاتِهِ، وَلَكِنَّ رَبَّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِذَا قَضَى أَمْرًا سَبَّحَ حَمَلَةُ الْعَرْشِ، ثُمَّ سَبَّحَ أَهْلُ السَّمَاءِ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، حَتَّى يَبْلُغَ التَّسْبِيحُ أَهْلَ السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَيَقُولُ الَّذِينَ يَلُونَ حَمَلَةَ الْعَرْشِ: مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ؟ فَيُخْبِرُونَهُمْ، فَيُخْبِرُ أَهْلُ السَّمَاوَاتِ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، حَتَّى يَبْلُغَ الْخَبَرُ أَهْلَ السَّمَاءِ الدُّنْيَا، وَيَخْطَفُ الْجِنُّ، فَيُلْقُونَهُ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ، وَيُرْمَوْنَ، فَمَا جَاءُوا بِهِ عَلَى وَجْهِهِ فَهُوَ حَقٌّ، وَلَكِنَّهُمْ يَقْرِفُونَ فِيهِ أَوْ يَزِيدُونَ"، الشَّكُّ مِنْ مُبَشِّرٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے انصاری صحابہ میں سے ایک صاحب نے مجھے یہ بات بتائی کہ ایک مرتبہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران کوئی ستارا ٹوٹا اور روشنی سی نظر آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے دریافت کیا: جب اس طرح کا کوئی ستارا ٹوٹتا تھا، تو تم لوگ زمانہ جاہلیت میں کیا سمجھتے تھے؟ لوگوں نے عرض کی: ہم یہ کہتے تھے کہ آج رات کوئی بڑا آدمی پیدا ہو گا یا کوئی بڑا آدمی فوت ہو جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کسی کے مرنے یا پیدا ہونے کی وجہ سے نہیں ٹوٹتے ہیں، بلکہ ہمارا پروردگار جب کوئی فیصلہ سناتا ہے تو عرش کو اٹھانے والے فرشتے تسبیح بیان کرتے ہیں، پھر ان کے بعد والے فرشتے تسبیح بیان کرتے ہیں، یہاں تک کہ یہ تسبیح آسمانِ دنیا تک پہنچ جاتی ہے۔ عرش کو اٹھانے والے فرشتوں کے قریب جو فرشتے ہوتے ہیں (یعنی ساتویں آسمان کے فرشتے) وہ دریافت کرتے ہیں: ہمارے پروردگار نے کیا فرمایا ہے؟ تو (عرش کو اٹھانے والے فرشتے) انہیں اس بارے میں بتاتے ہیں، اسی طرح تمام آسمانوں کے فرشتے دوسرے آسمان والوں کو اس بارے میں اطلاع دیتے ہیں، یہاں تک کہ آسمانِ دنیا تک یہ بات پہنچ جاتی ہے، تو کوئی جن اسے اچک لیتا ہے اور اپنے دوستوں کی طرف اسے القاء کر دیتا ہے اور وہ اس میں ملاوٹ بھی کر دیتا ہے؛ تو جب (کسی کاہن کی کہی ہوئی بات) درست ثابت ہوتی ہے تو وہ اس حق کی وجہ سے ہوتی ہے، تاہم وہ لوگ اس میں اور بہت سے جھوٹ شامل کر دیتے ہیں (اس لیے ان کی بہت سی باتیں غلط بھی ثابت ہوتی ہیں)۔ یہاں مبشر نامی راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: وہ اس بات میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النجوم والأنواء/حدیث: 6129]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2229، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6129، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11208، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3224 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16608، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1908» «رقم طبعة با وزير 6096»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (7/ 36 - 37).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥علي زين العابدين، أبو محمد، أبو الحسن، أبو الحسين
Newعلي زين العابدين ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← علي زين العابدين
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي، أبو عمرو
Newعبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة مأمون
👤←👥مبشر بن إسماعيل الحلبي، أبو إسماعيل
Newمبشر بن إسماعيل الحلبي ← عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي
ثقة
👤←👥أحمد بن إبراهيم الدورقي، أبو عبد الله
Newأحمد بن إبراهيم الدورقي ← مبشر بن إسماعيل الحلبي
ثقة حافظ
👤←👥أبو يعلى الموصلي، أبو يعلى
Newأبو يعلى الموصلي ← أحمد بن إبراهيم الدورقي
ثقة مأمون
Sahih Ibn Hibban Hadith 6129 in Urdu