🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
215. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم قد كانت تؤثر خشونة ضجاعه في جنبه-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر کی سختی ان کے پہلو پر اثر کرتی تھی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6362
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ الْمُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عَلَى سَرِيرٍ وَهُوَ مُرْمَلٌ بِشَرِيطٍ، قَالَ: فَدَخَلَ عَلَيْهِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَدَخَلَ عُمَرُ، فَانْحَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِِذَا الشَّرِيطُ قَدْ أَثَّرَ بِجَنْبِهِ، فَبَكَى عُمَرُ، وَقَالَ: وَاللَّهِ إِِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّكَ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْ كِسْرَى وَقَيْصَرَ، وَهُمَا يَعِيثَانِ فِيمَا يَعِيثَانِ فِيهِ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ لَهُمَا الدُّنْيَا وَلَنَا الآخِرَةُ؟"، قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَسَكَتَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چارپائی پر آرام فرما تھے وہ کھجور کی بٹی ہوئی رسی سے بنائی گئی تھی۔ راوی بیان کرتے ہیں: اسی دوران آپ کے اصحاب میں سے کچھ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی اندر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب پہلو بدلا تو اس بان کا نشان آپ کے پہلو پر موجود تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے، انہوں نے عرض کی: اللہ کی قسم! ہم یہ بات جانتے ہیں کہ آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کسریٰ اور قیصر سے زیادہ معزز ہیں، لیکن وہ دونوں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ یہ چیزیں ان دونوں کے لئے دنیا میں ہوں اور ہمارے لئے آخرت میں ہوں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ خاموش ہو گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6362]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6362، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12612، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2782، 2783، والبزار فى (مسنده) برقم: 6684» «رقم طبعة با وزير 6328»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «تخريج الترغيب» (4/ 114): ق - عمر.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد
Newالحسن البصري ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة يرسل كثيرا ويدلس
👤←👥مبارك بن فضالة القرشي، أبو فضالة
Newمبارك بن فضالة القرشي ← الحسن البصري
صدوق يدلس ويسوي
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم
Newالضحاك بن مخلد النبيل ← مبارك بن فضالة القرشي
ثقة ثبت
👤←👥موسى بن محمد البصري، أبو عمران
Newموسى بن محمد البصري ← الضحاك بن مخلد النبيل
ضعيف الحديث
👤←👥أبو يعلى الموصلي، أبو يعلى
Newأبو يعلى الموصلي ← موسى بن محمد البصري
ثقة مأمون
Sahih Ibn Hibban Hadith 6362 in Urdu