صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
231. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر قبول المصطفى صلى الله عليه وسلم الهدايا من أمته-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت سے ہدیہ قبول کرتے تھے
حدیث نمبر: 6380
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: بَعَثَتْ مَعِي أُمُّ سُلَيْمٍ بِشَيْءٍ مِنْ رُطَبٍ فِي مِكْتَلٍ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ أَجِدْهُ فِي بَيْتِهِ، قَالُوا: ذَهَبَ قَرِيبًا، فَإِِذَا هُوَ عِنْدَ خَيَّاطٍ مَوْلَى لَهُ صَنَعَ لَهُ طَعَامًا فِيهِ لَحْمٌ وَدُبَّاءٌ، قَالَ: فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُعْجِبُهُ الدُّبَّاءَ، فَجَعَلْتُ أَضَعُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ: فَرَجَعَ إِِلَى بَيْتِهِ، فَوَضَعْتُ الْمِكْتَلَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَمَا زَالَ يَأْكُلُ وَيَقْسِمُ حَتَّى لَمْ يَبْقَ فِي الْمِكْتَلِ شَيْءٌ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے میرے ذریعے ایک برتن میں کچھ تازہ کھجوریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھجوائیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گھر میں نہیں پایا۔ لوگوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قریب ہی تشریف لے گئے ہیں، تو آپ ایک درزی کے ہاں تھے جو آپ کا آزاد کردہ غلام تھا، اس نے آپ کے لیے کھانا تیار کیا تھا، جس میں کدو اور گوشت تھا، راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کدو اچھے لگے ہیں، تو میں نے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کرنا شروع کر دیے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر واپس تشریف لائے تو میں نے وہ برتن آپ کے آگے رکھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں کھاتے بھی رہے اور تقسیم بھی کرتے رہے۔ یہاں تک کہ اس برتن میں کوئی چیز باقی نہیں رہی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6380]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6346»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (7/ 46).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
حميد بن أبي حميد الطويل ← أنس بن مالك الأنصاري