🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
418. باب كتب النبي صلى الله عليه وسلم - ذكر هم أبي جهل أن يطأ رقبة المصطفى صلى الله عليه وسلم-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط (مکاتیب) کا بیان - ذکر کہ ابو جہل نے مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن پر پاؤں رکھنے کا ارادہ کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6571
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو جَهْلٍ: هَلْ يُعَفِّرُ مُحَمَّدٌ وَجْهَهُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ؟ فَبِالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ، لَئِنْ رَأَيْتُهُ يَفْعَلُ ذَلِكَ، لأَطَأَنَّ عَلَى رَقَبَتِهِ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي لِيَطَأَ عَلَى رَقَبَتِهِ، قَالَ: فَمَا فَجَأَهُمْ إِِلا أَنَّهُ يَتَّقِي بِيَدِهِ، وَيَنْكُصُ عَلَى عَقِبَيْهِ، فَأَتَوْهُ، فَقَالُوا: مَا لَكَ يَا أَبَا الْحَكَمِ؟! قَالَ: إِِنَّا بَيْنِي وَبَيْنَهُ لَخَنْدَقًا مِنْ نَارٍ وَهَوْلا وَأَجْنِحَةً، قَالَ أَبُو الْمُعْتَمِرِ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى سورة العلق آية 9 - 10، إِِلَى آخِرِهِ، فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ سورة العلق آية 17، قَالَ قَوْمُهُ: سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ سورة العلق آية 18، قَالَ الْمَلائِكَةُ: لا تُطِعْهُ سورة العنكبوت آية 8، ثُمَّ أَمَرَهُ بِمَا أَمَرَهُ مِنَ السُّجُودِ فِي آخِرِ السُّورَةِ، قَالَ: فَبَلَغَنِي عَنِ الْمُعْتَمِرِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ دَنَا مِنِّي لاخْتَطَفَتْهُ الْمَلائِكَةُ عُضْوًا عُضْوًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ابوجہل نے کہا: کیا تم لوگوں کے درمیان سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چہرے کو خاک آلود کرتے ہیں؟ اس ذات کی قسم! جس کے نام کا حلف اٹھایا جاتا ہے، اگر میں نے انہیں ایسا کرتے ہوئے دیکھا تو میں ان کی گردن پر پاؤں رکھ دوں گا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آیا تاکہ آپ کی گردن پر پاؤں رکھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر رہے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: تھوڑی ہی دیر کے بعد یوں لگا جیسے وہ اپنے ہاتھوں کے ذریعے کسی چیز سے بچنا چاہتا ہے اور وہ الٹے قدموں واپس مڑ گیا۔ دوسرے لوگ اس کے پاس آئے اور انہوں نے دریافت کیا: اے ابو الحکم! آپ کو کیا ہوا ہے؟ اس نے کہا: میرے اور ان کے درمیان آگ کی ایک خندق تھی اور ہولناکی تھی اور پر تھے (یعنی غیر مرئی مخلوق تھی)۔ ابومعتمر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى﴾ [سورة العلق: 9-10] کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو اس بندے کو روک رہا تھا جو نماز ادا کر رہا تھا؟ یہ آیت آخر تک ہے۔ ﴿فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ﴾ [سورة العلق: 17] تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی «نَادِيَه» نادی کو بلا لے یعنی اپنی قوم کو بلا لے۔ ﴿سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ﴾ [سورة العلق: 18] ہم «الزَّبَانِيَة» زبانیہ کو بلا لیں گے یعنی فرشتوں کو۔ ﴿كَلَّا لَا تُطِعْهُ﴾ [سورة العلق: 19] تم اس کی بات نہ مانو۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا کہ اس سورت کے آخر میں سجدہ تلاوت کرنا ہے۔ راوی کہتے ہیں: معتمر کے حوالے سے یہ روایت بھی ہم تک پہنچی ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہ میرے قریب ہوتا تو فرشتے اس کا ایک ایک عضو اچک لیتے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6571]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2797، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6571، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11619، 11948، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8953، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6207، والبزار فى (مسنده) برقم: 9775» «رقم طبعة با وزير 6537»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (8/ 130).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥سلمان مولى عزة، أبو حازم
Newسلمان مولى عزة ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥نعيم بن أبي هند الأشجعي
Newنعيم بن أبي هند الأشجعي ← سلمان مولى عزة
ثقة رمي بالنصب
👤←👥سليمان بن طرخان التيمي، أبو المعتمر
Newسليمان بن طرخان التيمي ← نعيم بن أبي هند الأشجعي
ثقة
👤←👥معتمر بن سليمان التيمي، أبو محمد
Newمعتمر بن سليمان التيمي ← سليمان بن طرخان التيمي
ثقة
👤←👥يعقوب بن إبراهيم العبدي، أبو يوسف
Newيعقوب بن إبراهيم العبدي ← معتمر بن سليمان التيمي
ثقة
👤←👥محمد بن أحمد الرياني، أبو جعفر
Newمحمد بن أحمد الرياني ← يعقوب بن إبراهيم العبدي
ثقة حافظ
Sahih Ibn Hibban Hadith 6571 in Urdu