صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
420. باب كتب النبي صلى الله عليه وسلم - ذكر سؤال المشركين رسول الله صلى الله عليه وسلم طرد الفقراء عنه-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط (مکاتیب) کا بیان - ذکر کہ مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غریبوں کو اپنے سے دور کرنے کا مطالبہ کیا
حدیث نمبر: 6573
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْرَائِيلُ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ الْحَارِثِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قال: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ سِتَّةُ نَفَرٍ، فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ: اطْرُدْ هَؤُلاءِ عَنْكَ، فَإِِنَّهُمْ وَإِِنَّهُمْ، وَكُنْتُ أَنَا وَابْنُ مَسْعُودٍ وَرَجُلٌ مِنْ هُذَيْلٍ، وَبِلالٌ، وَرَجُلانِ نَسِيتُ أَحَدُهُمَا، قَالَ:" فَوَقَعَ فِي نَفْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذَلِكَ مَا شَاءَ اللَّهُ، وَحَدَّثَ بِهِ نَفْسَهُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَلا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ سورة الأنعام آية 52 إِِلَى قَوْلِهِ: الظَّالِمِينَ سورة البقرة آية 35" .
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم چھ آدمی تھے، تو مشرکین نے کہا: ”ان لوگوں کو اپنے سے دور کر دیں، یہ لوگ ایسے ہیں اور ویسے ہیں“، (راوی کہتے ہیں:) میں تھا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے، ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے اور دو آدمی اور تھے جن میں سے میں ایک کو بھول چکا ہوں، راوی کہتے ہیں: تو اس بارے میں جو اللہ کو منظور تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذہن میں خیال آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے ذہن میں سوچا (کہ ہم لوگوں کو اپنے پاس سے اٹھا دیتے ہیں) تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ﴾ [سورة الأنعام: 52] ”اور تم ان لوگوں کو پرے نہ کرو جو صبح و شام اپنے پروردگار کی عبادت کرتے ہیں اور وہ صرف اس کی رضامندی چاہتے ہیں“، یہ آیت یہاں تک ہے: ﴿فَتَكُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ ”ظلم کرنے والے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6573]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2413، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6573، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5434، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8163، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4128، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 826» «رقم طبعة با وزير 6539»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح الإسناد.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 6573 in Urdu
شريح بن هانئ الحارثي ← سعد بن أبي وقاص الزهري