پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
554. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن وصف أقوام يكون فساد هذه الأمة على أيديهم-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ کچھ اقوام کی وصف جن کے ہاتھوں اس امت کا فساد ہوگا
حدیث نمبر: 6713
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سَلْمٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ ظَالِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ لِمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ حَدَّثَنِي حَبِيبِي أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ:" إِِنَّ فَسَادَ أُمَّتِي عَلَى يَدَيْ أُغَيْلِمَةٍ سُفَهَاءَ مِنْ قُرَيْشٍ" .
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے لئے زمین کو لپیٹ دیا، یہاں تک کہ میں نے زمین کے مشرقی اور مغربی حصوں کو دیکھ لیا اس نے مجھے سرخ اور سفید دو خزانے عطا کئے (اور یہ چیز عطا کی) کہ میری امت کی حکومت وہاں تک پہنچے گی، جہاں تک میرے لئے زمین کو لپیٹا گیا ہے میں نے اپنے پروردگار سے اپنی امت کے لئے دعا مانگی کہ وہ انہیں عمومی قحط کے ذریعے ہلاکت کا شکار نہ کرے اور ان پر ایسا دشمن مسلط نہ کرے جو دوسری قوم سے تعلق رکھتا ہو کہ وہ دشمن انہیں ہلاکت کا شکار کر دے اور وہ انہیں گروہوں میں تقسیم نہ کرے کہ وہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگیں، تو پروردگار نے فرمایا: اے محمد! جب میں کسی کو کچھ عطا کر دوں، تو اسے روکنے والا کوئی نہیں ہے میں نے تمہاری امت کو یہ چیز عطا کی کہ وہ عمومی قحط کے ذریعے ہلاکت کا شکار نہیں ہوں گے اور میں ان پر ایسا دشمن مسلط نہیں کروں گا، جو دوسری قوم سے تعلق رکھتا ہو گا، جو انہیں ختم کر دے گا البتہ میں انہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کر دوں گا، یہاں تک کہ زمین سے دور دراز کے لوگ اکٹھے ہوں گے وہ ایک دوسرے کو ہلاکت کا شکار کریں گے ایک دوسرے کو فنا کریں گے ایک دوسرے کو قیدی بنائیں گے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) میری امت کے کچھ قبائل ترکیوں اور بتوں کی پرستش کرنے والوں کی طرف واپس جائیں گے اور مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ اندیشہ گمراہ کرنے والے حکمرانوں کا ہے جب ان کے درمیان تلوار رکھ دی جائے گی تو پھر وہ قیامت تک ان سے اٹھائی نہیں جائے گی اور عنقریب میری امت میں تیس کے قریب جھوٹے کذاب ظاہر ہوں گے میں خاتم الانبیاء ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا اور اس کی مدد کی جاتی رہے گی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آ جائے گا۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) روایت میں صحیح لفظ ”شرک“ ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6713]
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) روایت میں صحیح لفظ ”شرک“ ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6713]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3604، 3605، 7058، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2917، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4483، 6713، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7107، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20282، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7986» «رقم طبعة با وزير 6678»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» -أيضا-.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥مالك بن ظالم مالك بن ظالم ← أبو هريرة الدوسي | مقبول | |
👤←👥سماك بن حرب الذهلي، أبو المغيرة سماك بن حرب الذهلي ← مالك بن ظالم | صدوق سيء الحفظ، تغير بآخره وروايته عن عكرمة مضطربة | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← سماك بن حرب الذهلي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥عصام بن يزيد الأصبهاني، أبو سعيد عصام بن يزيد الأصبهاني ← سفيان الثوري | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥محمد بن عصام الأزدي، أبو يحيى محمد بن عصام الأزدي ← عصام بن يزيد الأصبهاني | مجهول الحال | |
👤←👥علي بن الحسن الأصبهاني، أبو الحسن علي بن الحسن الأصبهاني ← محمد بن عصام الأزدي | ثبت صحيح الكتاب |
Sahih Ibn Hibban Hadith 6713 in Urdu
مالك بن ظالم ← أبو هريرة الدوسي