صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
95. ذكر محبة المصطفى صلى الله عليه وسلم لابنه إبراهيم-
- ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے بیٹے ابراہیم سے محبت
حدیث نمبر: 6950
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَالأَشَجُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَرْحَمُ بِالْعِيَالِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ إِِبْرَاهِيمُ ابْنُهُ مُسْتَرْضِعًا فِي عَوَالِي الْمَدِينَةِ، فَكَانَ يَنْطَلِقُ وَنَحْنُ مَعَهُ، فَيَدْخُلُ الْبَيْتَ، وَكَانَ ظِئْرُهُ قَيْنًا، فَيَأْخُذُهُ فَيُقَبِّلُهُ وَيَرْجِعُ"، قَالَ عَمْرٌو: فَلَمَّا مَاتَ إِِبْرَاهِيمُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ ابْنِي إِِبْرَاهِيمَ كَانَ فِي الثَّدْيِ، وَإِِنَّ لَهُ ظِئْرَيْنِ تُكْمِلانِ رَضَاعَهُ فِي الْجَنَّةِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اور کسی کو اپنے گھر والوں کے لئے زیادہ رحم دل نہیں دیکھا۔ سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحب زادے تھے وہ مدینہ منورہ کے نواحی علاقے میں (کسی گھر میں) دودھ پیتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے جایا کرتے تھے ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جاتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوئے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا رضاعی باپ ایک لوہار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بچے کو لیتے اسے بوسہ دیتے اور واپس تشریف لے آتے۔
عمرو نامی راوی کہتے ہیں: جب سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا بیٹا ابراہیم ابھی دودھ پیتا بچہ تھا، جنت میں اس کی رضاعت مکمل کرنے کے لئے دو دودھ پلانے والیاں ہیں۔
[صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6950]
عمرو نامی راوی کہتے ہیں: جب سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا بیٹا ابراہیم ابھی دودھ پیتا بچہ تھا، جنت میں اس کی رضاعت مکمل کرنے کے لئے دو دودھ پلانے والیاں ہیں۔
[صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6950]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6911»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2493): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
عمرو بن سعيد القرشي ← أنس بن مالك الأنصاري