🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
239. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر وصف زفاف عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها وعن أبيها-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر عائشہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا اور ان کے والد کے زفاف کی کیفیت کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7097
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسِتِّ سِنِينَ، وَبَنَى بِي، وَأَنَا بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ، فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ وَوُعِكْتُ، فَوَفَى شَعْرِي جُمَيْمَةً، فَأَتَتْنِي أُمُّ رُومَانَ، وَأَنَا عَلَى أُرْجُوحَةٍ وَمَعِي صَوَاحِبُ لِي، فَصَرَخَتْ بِي، فَأَتَيْتُهَا مَا أَدْرِي مَاذَا تُرِيدُ، فَأَخَذَتْ بِيَدِي، وَأَوْقَفَتْنِي عَلَى الْبَابِ، فَقُلْتُ: هَهْ هَهْ، شِبْهَ الْمُنْبَهِرَةِ، فَأَدْخَلَتْنِي بَيْتًا، فَإِذَا نِسْوَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ، فَقُلْنَ: عَلَى الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ، وَعَلَى خَيْرِ طَائِرٍ، فَأَسْلَمَتْنِي إِلَيْهِنَّ، فَغَسَلْنَ رَأْسِي وَأَصْلَحْنَنِي، فَلَمْ يَرُعْنِي إِلا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضُحًى، فَأَسْلَمْنَنِي إِلَيْهِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب میرے ساتھ شادی کی تو میری عمر چھ سال تھی جب میری رخصتی ہوئی تو میری عمر نو سال تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو مجھے بخار ہو گیا جس کے نتیجے میں میرے بال جھڑ گئے۔ سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا میرے پاس آئیں میں اس وقت کھلونوں کے ساتھ کھیل رہی تھی میرے ساتھ میری سہیلیاں بھی تھیں سیده ام رومان رضی اللہ عنہا نے بلند آواز میں مجھے بلایا میں ان کے پاس آئی مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ کیا چاہتی ہیں انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا مجھے دروازے پر لا کر کھڑا کیا میں نے کہا: ٹھہر جائیں ٹھہر جائیں یوں جیسے سانس پھولا ہوا ہو پھر انہوں نے مجھے گھر کے اندر داخل کیا، تو وہاں کچھ انصاری خواتین موجود تھیں انہوں نے کہا: بھلائی اور برکت کے ساتھ اور آنے والی بھلائی کے ساتھ (آپ کی شادی ہو) پھر سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا نے مجھے ان خواتین کے سپرد کر دیا انہوں نے میرے سر کو دھویا اور مجھے تیار کیا، پھر چاشت کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ان خواتین نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7097]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7055»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (6/ 230 - 231)، «تخريج فقه السيرة» (505): ق مختصرًا.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة فقيه مشهور
👤←👥هشام بن عروة الأسدي، أبو المنذر، أبو عبد الله، أبو بكر
Newهشام بن عروة الأسدي ← عروة بن الزبير الأسدي
ثقة إمام في الحديث
👤←👥حماد بن أسامة القرشي، أبو أسامة
Newحماد بن أسامة القرشي ← هشام بن عروة الأسدي
ثقة ثبت
👤←👥إبراهيم بن سعيد الجوهري، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن سعيد الجوهري ← حماد بن أسامة القرشي
ثقة حافظ
👤←👥الحسن بن سفيان الشيباني، أبو العباس
Newالحسن بن سفيان الشيباني ← إبراهيم بن سعيد الجوهري
ثقة