پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
314. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر أنس بن مالك رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7177
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَزَّرَتْنِي بِخِمَارِهَا وَرَدَّتْنِي بِبَعْضِهِ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا أَنَسٌ أَتَيْتُكَ بِهِ لَيَخْدُمَكَ، فَادْعُ اللَّهَ لَهُ، قَالَ: " اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ" ، قَالَ أَنَسٌ: فَوَاللَّهِ إِنَّ مَالِي لَكَثِيرٌ، وَإِنَّ وَلَدِي وَوَلَدَ وَلَدِي يَتَعَاقَبُونَ عَلَى نَحْوِ الْمِائَةِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں انہوں نے اپنی چادر کے ایک حصے کو مجھے تہبند کے طور پر پہنا دیا اور ایک حصہ میرے جسم پر لپیٹ دیا تھا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ انس ہے میں اسے لے کر آپ کی خدمت میں اس لیے حاضر ہوئی ہوں تاکہ یہ آپ کی خدمت کیا کرے آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے لیے دعائے خیر کیجئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ اس کے مال اور اس کی اولاد میں کثرت کر دے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم میرا مال بہت زیادہ ہے اور میری اولاد اور اولاد کی اولاد کی تعداد ایک سو کے قریب ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7177]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 380، 727، 860، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 658، ومالك فى (الموطأ) برقم: 522، وابن الجارود فى "المنتقى"، 344، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1539، 1540، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2205، 7177، 7178، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 736، وأبو داود فى (سننه) برقم: 612، 658، والترمذي فى (جامعه) برقم: 234، 3829، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12264» «رقم طبعة با وزير 7133»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح الأدب المفرد» (508/ 653).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 7177 in Urdu
إسحاق بن عبد الله الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري