🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
133. باب قراءة القرآن - ذكر خبر قد شنع به بعض المعطلة على أصحاب الحديث حيث حرموا التوفيق لإدراك معناه
قرآن کی تلاوت کا بیان - ذکر اس خبر کا جس پر بعض معطلہ نے اہلِ حدیث پر اعتراض کیا، حالانکہ وہ اس کے صحیح مفہوم کو سمجھنے کی توفیق سے محروم رہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 744
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدًا ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَكْتُبُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ قَدْ قَرَأَ الْبَقَرَةَ، وَآلَ عِمْرَانَ عُدَّ فِينَا ذُو شَأْنٍ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُمْلِ عَلَيْهِ: غَفُورًا رَحِيمًا سورة النساء آية 23 فَيَكْتُبُ:" عَفُوًّا غَفُورًا"، فَيَقُولُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اكْتُبْ"، وَيُمْلِي عَلَيْهِ: عَلِيمًا حَكِيمًا سورة النساء آية 11، فَيَكْتُبُ" سَمِيعًا بَصِيرًا"، فَيَقُولُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اكْتُبْ أَيَّهُمَا شِئْتَ". قَالَ: فَارْتَدَّ عَنِ الإِسْلامِ، فَلَحِقَ بِالْمُشْرِكِينَ، فَقَالَ: أَنَا أَعْلَمُكُمْ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنْ كُنْتُ لأَكْتُبُ مَا شِئْتُ. فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ الأَرْضَ لَنْ تَقْبَلَهُ" ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ: فَأَتَيْتُ تِلْكَ الأَرْضَ الَّتِي مَاتَ فِيهَا، وَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ الَّذِي، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَمَا قَالَ، فَوَجَدْتُهُ مَنْبُوذًا، فَقُلْتُ: مَا شَأْنُ هَذَا؟ فَقَالُوا: دَفَنَّاهُ فَلَمْ تَقْبَلْهُ الأَرْضُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کتابت کیا کرتا تھا، اس نے سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران پڑھ رکھی تھیں، وہ ہمارے درمیان اہم حیثیت کا مالک شمار ہوتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے املا کروایا: «غَفُورًا رَحِيمًا» ”مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا“ تو اس نے لکھ دیا: «عَفُوًّا غَفُورًا» ”معاف کرنے والا مغفرت کرنے والا“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ لکھو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے املا کروایا: «عَلِيمًا حَكِيمًا» ”علم والا حکمت والا“ تو اس نے لکھ دیا: «سَمِيعًا بَصِيرًا» ”سننے والا دیکھنے والا“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان دونوں میں سے جو چاہو لکھ لو۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر وہ اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہو گیا اور مشرکین کے ساتھ مل گیا۔ اس نے کہا: میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تم سب سے زیادہ جانتا ہوں، کیونکہ میں جو چاہوں وہ لکھ سکتا ہوں، پھر وہ فوت ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین اسے قبول نہیں کرے گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: میں اس سرزمین پر آیا جہاں وہ شخص مرا تھا، اور مجھے معلوم تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات ارشاد فرمائی ہے وہ ویسے ہی ہو گی، تو میں نے اسے قبر سے باہر پڑا ہوا پایا۔ میں نے دریافت کیا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ تو لوگوں نے بتایا: ہم نے اسے دفن کیا تھا، لیکن زمین نے اسے قبول نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 744]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3617، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2781، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 744، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12398» «رقم طبعة با وزير 741»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق على صحيح الموارد» (1268/ 1521). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، رجاله ثقات رجال الشيخين غير محمد بن عبد الأعلى، فمن رجال مسلم.


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالكصحابي مشهور
👤←👥حميد الطويل
Newحميد الطويل ← أنس بن مالك
ثقة مدلس ، وعابه زائدة لدخوله في شيء من أمر الأمراء.
👤←👥معتمر بن سليمان
Newمعتمر بن سليمان ← حميد الطويل
ثقة
👤←👥محمد بن عبد الأعلى القيسي
Newمحمد بن عبد الأعلى القيسي ← معتمر بن سليمان
ثقة
👤←👥عمر بن محمد بن بجير السمرقندي
Newعمر بن محمد بن بجير السمرقندي ← محمد بن عبد الأعلى القيسي
الإمام الحافظ الثبت، الجوال مصنف المسند، ومرة: من أوعية العلم، ومرة: محدث بخارى
Sahih Ibn Hibban Hadith 744 in Urdu