🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابُ الطِّيبِ لِلْحِلِّ بَعْدَ رَمْيِ الْجَمْرَةِ وَقَبْلَ زِيَارَةِ الْبَيْتِ
جمرہ کی رمی کے بعد اور بیت اللہ کی زیارت سے پہلے حلال ہونے کے لیے خوشبو لگانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1022
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: نَهَى عَنِ الطِّيبِ قَبْلَ زِيَارَةِ الْبَيْتِ وَبَعْدَ الْجَمْرَةِ. قَالَ سَالِمٌ: فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي لِإِحْرَامِهِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ، وَسُنَّةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَقُّ.
سالم بن عبداللہ سے روایت ہے انہوں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہ انہوں نے بیت اللہ کی زیارت سے پہلے اور رمی جمار کے بعد خوشبو لگانے سے منع کیا۔ پھر سالم نے کہا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ہاتھوں سے احرام کے لیے، احرام باندھنے سے پہلے اور بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے حلال ہونے کے لیے خوشبو لگائی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت (اتباع کی) زیادہ حقدار ہے“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 1022]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لأن سالماً لم يسمع من عمر ولا من عائشة والمتن صحيح من طرق أخرى أخرجه البيهقي: 135/5 - 136، واحمد: 106/6، 107.»


Musnad Shafi Hadith 1022 in Urdu