یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
مسند الشافعی سے متعلقہ
1. باب الصدقة
صدقہ کا بیان
حدیث نمبر: 1053
أَخْبَرَنِيهِ مَالِكٌ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ فَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ خُبْزًا وَأُدْمَ الْبَيْتِ، فَقَالَ:"أَلَمْ أَرَ بُرْمَةَ لَحْمٍ"؟ فَقَالَتْ: ذَلِكَ شَيْءٌ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ. فَقَالَ:"هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ". أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ قَسْمِ الْفَيْءِ، وَإِلَى آخِرِ الرَّابِعِ مِنْ كِتَابِ الرَّضَاعِ آخِرُهَا آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو روٹی اور گھر کا سالن آپ کے سامنے رکھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نے (چولہے پر) ہانڈی گوشت کی نہیں دیکھی؟“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: یہ چیز بریرہ پر صدقہ کی گئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے تحفہ ہے۔“ [مسند الشافعی/ كتاب صدقة التطوع والهبة وصلة الوالد والأخ المشرك /حدیث: 1053]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى، الأطعمة، باب الأدم (5430) ومسلم، الزكاة، باب اباحة الهدية للنبي صلی اللہ علیہ وسلم ولبنى هاشم وبني المطلب..... الخ (1075).»
Musnad Shafi Hadith 1053 in Urdu